نصرت فتح علی خان کو بدنام کرنے پر چاہت فتح علی خان کو قانونی نوٹس جاری

پاکستان کے لیجنڈری گلوکار نصرت فتح علی خان کو بدنام کرنے پر چاہت فتح علی خان کو 18 کروڑ روپے ہرجانے کا قانونی نوٹس جاری کردیا گیا۔قیصر منیر خان کی جانب سے میاں محمد عمیر نیاز نے قانونی نوٹس چاہت فتح علی خان کی برطانیہ میں موجود رہائش گاہ پر بھیجا۔ نوٹس میں کہا گیا ہے کہ اگر چاہت فتح علی خان 15 دن کے اندر جواب دینے میں ناکام رہے تو عدالت میں ہتک عزت کا مقدمہ دائر کیا جائے گا۔لیگل نوٹس میں چاہت فتح علی خان پر نصرت فتح علی خان کا نام بدنام کرنے اور فیصل آباد کے عوام کے جذبات کو ٹھیس پہنچانے کے ساتھ ساتھ کاپی رائٹ ایکٹ کی خلاف ورزی کا الزام بھی عائد کیا گیا ہے۔نوٹس میں کہا گیا ہے کہ چاہت فتح علی خان نے خود کو نُصرت فتح علی خان کا رشتہ دار ہونے کا جھوٹا دعویٰ کیا۔ اِن کی گلوکاری نے نصرت فتح علی خان کی وراثت کو نقصان پہنچایا ہے۔

اُردو کیا ہے؟

محمد نوید اسلام  اُردو زبان کی کہانی اسلامی ثقافت کے ایک بے حد درخشاں باب کی ترجمانی ہے۔ اسلامی فتوحات اور مفتوحہ ممالک ...