وزراء صحت کا دورہ ٹیچنگ ہسپتال ساہیوال، 17 روز سے جاری ہڑتال ختم 

ساہیوال (نمائندہ نوائے وقت) صوبائی وزراء صحت خواجہ سلمان رفیق اور خواجہ عمران نذیر نے ساہیوال ٹیچنگ ہسپتال کا دورہ کیا اور 17روز سے جاری ہڑتال ختم کرا دی۔ انہوں نے دورے کے دوران فیکلٹی ممبران، ڈاکٹرز اور پیرا میڈیکل سٹاف سے خصوصی ملاقات کی۔ وائس چانسلر کنگ ایڈورڈ میڈیکل یونیورسٹی ڈاکٹر محمود ایاز، وائس چانسلر فاطمہ جناح میڈیکل یونیورسٹی ڈاکٹر خالد مسعود گوندل، سیکرٹری ہیلتھ علی جان خان، پرنسپل ڈاکٹر محمد عمران حسن خان بھی ہمراہ تھے۔ وائی ڈی اے کی طرف سے ہڑتال کا خاتمہ اسسٹنٹ پروفیسر کڈنی ٹرانسپلانٹ اینڈ یورالوجی جناح ہسپتال ڈاکٹر شبیر چوہدری کی کوششوں سے ممکن ہوا۔ اس موقع پر صوبائی وزیر صحت خواجہ سلمان رفیق نے کہا کہ چلڈرن وارڈ جیسے سانحات سے بچنے کیلئے سسٹم کو مزید بہتر کیا جائے گا۔ ایک ہزار نئے ڈاکٹروں کی بھرتی کیلئے ریکوزیشن پبلک سروس کمشن کو بھجوا دی ہے۔ خواجہ سلمان رفیق اور خواجہ عمران نذیر میڈیکل سپرنٹنڈنٹ ڈاکٹر اختر محبوب اور زخمی ہونے والے ملازم عدنان کے گھر بھی گئے۔

اُردو کیا ہے؟

محمد نوید اسلام  اُردو زبان کی کہانی اسلامی ثقافت کے ایک بے حد درخشاں باب کی ترجمانی ہے۔ اسلامی فتوحات اور مفتوحہ ممالک ...