ننکانہ صاحب: ڈاکوئوں کی فائرنگ سے ایک شخص زخمی 


ننکانہ صاحب( نامہ نگار) شور مچانے پر ڈاکوئوں نے فائرنگ کر کے ایک شخص کو زخمی کردیا۔ تفصیلات کے مطابق سید والا روڈپر چک نمبر 14کے قریب ڈاکوئوں کو دیکھ کر شور مچانے پر ڈاکوئوں نے فائرنگ کر دی جس کے نتیجہ میں 40سالہ عبدالرحمان ٹانگ پر گولی لگنے سے زخمی ہو گیا ۔  ریسکیو 1122 عملہ نے ابتدائی طبی امداد کے بعد آر ایچ سی سیدوالا منتقل کر دیا ۔

اُردو کیا ہے؟

محمد نوید اسلام  اُردو زبان کی کہانی اسلامی ثقافت کے ایک بے حد درخشاں باب کی ترجمانی ہے۔ اسلامی فتوحات اور مفتوحہ ممالک ...