پشاور: ریلی نکالنے کے مقدمے میں  نامزد پی ٹی آئی کے 140 کارکن بری 

 پشاور (این این آئی)جوڈیشل مجسٹریٹ پشاور نے انتخابات سے قبل ریلی نکالنے کے کیس میں نامزد 140 پی ٹی آئی کارکنوں کو بری کر دیا۔جوڈیشل مجسٹریٹ سلمان نادر نے کیس کی سماعت کی۔سلمان نادر نے کیس کا تحریری حکم نامہ جاری کر دیا۔حکم نامے میں کہا گیا کہ پی ٹی آئی کے کارکنوں نے ریلی نکال کر رنگ روڈ بلاک کیا، ملزمان موقع سے گرفتار نہیں ہوئے، نہ ان کے خلاف شواہد ملے۔عدالت نے حکم نامے میں کہا کہ مقامی افراد نے بھی روڈ بندش کے خلاف کوئی شکایت پولیس کو نہیں کی، ریکارڈ کے مطابق احتجاج کے دوران کوئی جلا گھیرا بھی نہیں ہوا۔حکم نامے میں کہا گیا کہ ریکارڈ سے ظاہر ہوتا ہے کہ ملزمان پر امن مظاہرہ کر رہے تھے۔

اُردو کیا ہے؟

محمد نوید اسلام  اُردو زبان کی کہانی اسلامی ثقافت کے ایک بے حد درخشاں باب کی ترجمانی ہے۔ اسلامی فتوحات اور مفتوحہ ممالک ...