جعلی انٹرنیشنل ڈرائیونگ لائسنس کی تحقیقات میں اہم ترین ریکارڈ سیل 

پشاور(بیورو رپورٹ)جعلی انٹرنیشنل ڈرائیونگ لائسنس کی تحقیقات کے سلسلے میں اہم ترین ریکارڈ سیل کر دیا گیاہے حساس اداروں نے تحقیقات کے سلسلے میں گزشتہ روز محکمہ ٹرانسپورٹ اینڈ ماس ٹرانزٹ دفتر پر چھاپے کے دوران اہم تفصیلات حاصل کر لی ہیں جبکہ تحقیقات کے ضمن میں ملازمین کی معطلی کا بھی فیصلہ کیا گیاہے ابتدائی طور پر 55ایسے انٹرنیشنل ڈرائیوانگ لائنسز کی تفصیلات حاصل کی گئی ہے جن کا تعلق خیبر پختونخوا سے نہیں ہے اور نہ ہی ان افراد کا ڈومیسائل خیبر پختونخوا سے ہے۔ پشاور سے اٹھائیس افراد ، نوشہرہ سے 20افراد ، اپر کوہستان سے 3افراد ، صوابی سے 2افراد ، ڈیرہ اسماعیل خان او ر ہری پور سے تعلق رکھنے والے افراد کے نام پر انٹرنیشنل ڈرائیونگ لانسز کا اجراء کیا گیا ہے ان افراد کا تعلق خیبر پختونخوا سے نہیں ہے ان کے شناختی کارڈ خیبر پختونخوا کے نہیں بلکہ پنجاب ، سندھ ، بلوچستان ، اسلام آباد وغیرہ کے ہیں ۔