مقبول ترین انسٹنٹ میسیجنگ ایپلی کیشن واٹس ایپ نے رواں برس مئی میں متعارف کرائے گئے نئے فیچر ’ری ایکشن‘ کو مزید بہتر بنا دیا۔
’ری ایکشن‘ فیچر کے تحت صارفین کسی کے بھی میسیج پر ایموجیز کے ذریعے اپنی رائے کا اظہار کر سکتے ہیں۔اس سے قبل صارفین کے پاس صرف میسیج کا ریپلائی دینے کا اختیار تھا مگر مئی میں اسے آسان بنا کر اس میں ری ایکشن ایموجیز متعارف کرائے گئے تھے۔اب ایپلی کیشن نے مذکورہ فیچر کو مزید بہتر بناتے ہوئے ایموجیز کی تعداد بھی بڑھادی جب کہ میسیج رسیو کرنے والے شخص کو دیگر فیچرز تک بھی رسائی دے دی۔