
بھارت میں گزشتہ 24گھنٹوں کے دوران کورونا وائرس کے17092 نئے کیسزرپورٹ ہوئے جس کے بعد ملک بھر کورونا وائرس کے کیسز کی مجموعی تعداد بڑھ کر 43486326 سے تجاوز کر گئی۔ چینی خبر رساں ادارے نے بھارتی وزارت صحت نے ہفتہ کو جاری کردہ تازہ اعداد و شمار کے حوالے سے بتایا کہ گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران کورونا وائرس سے 29نئی اموات کے بعد اموات کی مجموعی تعداد 5لاکھ25ہزار168ہوگئی۔ حکام نے کہا کہ ملک میں تقریبا چار ماہ کے بعد ملک میں فعال کیسز کی تعدادایک لاکھ سے تجاوز کر گئی۔ملک میں یومیہ مثبت کیسز کی شرح 4.14 فیصد رہی جبکہ ہفتہ وار مثبت کیسز کی شرح 3.56 فیصد رہی۔ وزارت نے کہا کہ ملک میں اب تک کورونا وائرس سے42 لاکھ 85ہزار1590 افراد صحت یاب ہوئے جنہیں ملک کے مختلف ہسپتالوں سے فارغ کر دیا گیا۔