عید کی بہاریں
عید پر
آس پاس
غور سے دیکھنا
ممکن ہے
کہیں روٹھی ہوئی مسکراہٹ
تمہاری منتظر ہو
کہیں بجھا چولہا
تم سے روٹی کی مہک
مانگ رہا ہو
اور ہاں
بکرا لانا
اپنے ہاتھ سے ذبح کرنا
پر دیکھنا
ایک فربہ سا جانور
تمہارے اندر
فساد پھیلانے بیٹھا ہے
ہوسکے تو اب کے عید پر
غرور و تکبر بھی
چھری کی نذر کرنا
(داد صدیقی )