عطیہ خون صدقہ جاریہ
مکرمی : سرکاری سپتالوں میں زیر علاج اکثر مریضوں کے لیے جب خون کی ضرورت پڑتی ہے تو خون کا انتظام کرنے میں خاصی دشواری کا سامنا کرنا پڑتا ہے۔ اسی طرح تھیلیسمیا کے مریض بچوں کے لیے آئے روز تازہ اور صحت مند خون کا انتظام کرنا ان کے والدین کے لیے سوہان روح عمل ہے ۔اس لیے ہر صحت مند آدمی بالخصوص نوجوانوں اور طلباء کو چاہیے کہ وہ ان ضرورت مندوں کو فی سبیل للہ خون کے عطیات دے کر نا صرف دکھی انسانیت کی خدمت کا فریضہ ادا کریں بلکہ اللہ کی خوشنودی بھی حاصل کریں اور خون کے عطیات دے کر صدقہ جاریہ کہ اس عظیم اور نیک کام میں بڑھ چڑھ کر حصہ لیں تاکہ انسان کی زندگی کا اصل مقصد حاصل ہو سکے ۔ (ارشاد علی ؛ اٹک 03005607303 )