Waqt News
Thursday | August 11, 2022
  • صفحہ اول
  • تازہ ترین
  • خبریں
    • قومی
    • ملتان
    • بین الاقوامی
    • کاروبار
    • دلچسپ و عجیب
    • کھیل
    • جرم و سزا
    • تفریح
    • لاہور
    • اسلام آباد
    • کراچی
  • متفرق شہر
    • آزادکشمیر
    • پشاور
    • حافظ آباد
    • سیالکوٹ
    • جھنگ
    • کوئٹہ
    • شیخوپورہ
    • سرگودھا
    • ساہیوال
    • گوجرانوالہ
    • گجرات
    • میانوالی
    • ننکانہ صاحب
    • وہاڑی
  • قلم اور کالم
    • کالم
    • اداریہ
    • مضامین
    • ایڈیٹر کی ڈاک
    • نوربصیرت
    • ادارتی مضامین
    • سرے راہے
  • پرنٹ ایڈیشن
    • آج کا اخبار
    • e - اخبار
  • Magazines
    • Sunday Magazine
    • Mahnama Phool
    • Nidai Millat
    • Family Magazine
  • News Paper & TV Channel
    • Waqt TV
    • The Nation
  • NAWAIWAQT GROUP
Nawaiwaqt
  • صفحہ اول
  • تازہ ترین
  • خبریں
    • قومی
    • ملتان
    • بین الاقوامی
    • کاروبار
    • دلچسپ و عجیب
    • کھیل
    • جرم و سزا
    • تفریح
    • لاہور
    • اسلام آباد
    • کراچی
  • متفرق شہر
    • آزادکشمیر
    • پشاور
    • حافظ آباد
    • سیالکوٹ
    • جھنگ
    • کوئٹہ
    • شیخوپورہ
    • سرگودھا
    • ساہیوال
    • گوجرانوالہ
    • گجرات
    • میانوالی
    • ننکانہ صاحب
    • وہاڑی
  • قلم اور کالم
    • کالم
    • اداریہ
    • مضامین
    • ایڈیٹر کی ڈاک
    • نوربصیرت
    • ادارتی مضامین
    • سرے راہے
  • پرنٹ ایڈیشن
    • آج کا اخبار
    • e - اخبار

تازہ ترین

  • سونے کی قیمت میں مزید کمی
  • شہباز گل کے ڈرائیور کی اہلیہ کی گرفتاری کے معاملے پر شیخ رشید کا بیان
  • حکومت نے چار شعبوں پر مزید 40 ارب روپے ٹیکس کا بوجھ ڈالنے کے لیے منی بجٹ پر کام شروع کردیا
  • سینیٹر فیصل جاوید کی عدالت پیشی کے موقع پر میڈیا سے گفتگو
  • وزیراعظم شہباز شریف کی آئندہ ماہ  اہم ممالک کے سربراہان سے رسمی اور شیڈول ملاقاتیں متوقع

جناب شیخ کے فرمودات مزید 

Jul 02, 2022 6:22 AM, July 02, 2022
  • عبداللہ طارق سہیل
شیئر کریں:
Share
Tweet Google+ Whatsapp
جناب شیخ کے فرمودات مزید 

بھارتی سپریم کورٹ نے قرار دیا ہے کہ نوپور شرما نے توہین رسالتؐ کر کے کروڑوں بھارتی مسلمانوں کا دل دکھایا، وہ ان سے معافی مانگے۔ نوپور شرما کے ریمارکس سے پورے بھارت میں آگ لگ گئی، سکیورٹی خطرے میں پڑ گئی۔ 

صرف معافی مانگنے سے معاملہ ختم ہو جائے گا؟ یہ تو بھارتی دستور کی بھی نفی ہے۔ ایسے جرم پر سزا دینا لازم ہے۔ لیکن چلئے، اتنا بھی غنیمت ہے کہ بھارتی سپریم کورٹ نے اعتراف کیا کہ پورے ملک میں آگ لگانے کی ذمہ دار نوپور شرما ہے جو اب بھی بی جے پی کی رہنما ہے۔ ایسی رہنما جو اب گھر سے باہر نہیں نکل سکتی در آنحالیکہ اس کے پاس بے مثال ریاستی سکیورٹی ہے اور پھر یہ اعتراف اور بھی اہم ہے کہ بھارتی سکیورٹی، ملکی سلامتی خطرے میں ہے۔ 

آرمی چیف جنرل قمر جاوید باجوہ سرکاری دورے پر برطانیہ پہنچ گئے

خطرے میں کس نے ڈالا؟ چین نے نہیں امریکہ نے نہیں، پاکستان نے بھی نہیں۔ بھارتی سلامتی کو ہندو توا والی بی جے پی نے خطرے میں ڈالا۔ ہندو توا کا نعرہ جب پہلی بار لگا تھا، تبھی بھارت کے کچھ دانشوروں نے خبردار کر دیا تھا کہ اس سے بھارت کی وحدت ٹوٹ جائے گی۔ بعد میں تو یہ نعرہ اور بھی خطرناک ہو گیا۔ ہندو تہذیب و تمدّن کے احیا کا یہ نعرہ غیر ہندوئوں اور بالخصوص مسلمانوں کو نیست و نابود کرنے کے پروگرام میں بدل گیا۔ بی جے پی ایسے ’’عقلمندوں‘‘ کا مجموعہ ہے جو واقعی یہ سمجھتے ہیں کہ 20 کروڑ مسلمانوں کو ختم کیا جا سکتا ہے۔ گجرات میں کئی ہزار مسلمانوں کو زندہ جلا کر بی جے پی نے سمجھ لیا کہ یہ تجربہ پورے ملک میں بھی کیا جا سکتا ہے۔ بھارتی عوام نے اپنی تقدیر ایسے سمجھداروں کے سپرد کر دی، اب ان کی اکثریت پچھتا رہی ہے۔ اگلے الیکشن میں بی جے پی کو اپنی حقیقی طاقت کا ٹھیک اندازہ ہو جائے گا۔ 

  بچوں پر تشدد اور بھیک منگوانے والے عناصرکسی رعایت کے مستحق نہیں :وزیر اعلی پنجاب

_________

کتنے موضوعات ہوتے ہیں جن پر بات کرنے کو دل چاہتا ہے لیکن کیا کیا جائے کہ ہر بار شیخ رشید بیچ میں آ جاتے ہیں اور ایسی بات کر دیتے ہیں کہ رسید دئیے بغیر چارہ نہیں رہتا۔ 

تازہ ویاکھیان انہوں نے یہ دیا ہے کہ حالات اتنے خراب ہیں کہ اسحاق ڈار یا بل گیٹس بھی آ جائیں تو ٹھیک نہیں ہو سکتے۔ انہوں نے دونوں کو ایک ہی صف میں کھڑا کر دیا لیکن مجھے اپنا ہی کالم یاد آ رہا ہے جو دو برس قبل لکھا تھا اور پھر ساتھ ہی چودھری شجاعت کا بیان بھی جو انہوں نے ڈیڑھ سال پہلے دیا تھا۔ 

کالم میں جو اس وقت پی ٹی آئی کے حامی اخبار میں چھپتا تھا، یہ لکھا تھا کہ عمران خاں صاحب نے معیشت کی لٹیا ایسے ڈبو کر رکھ دی ہے کہ اسحاق ڈار آ جائے، تو بھی معاملہ ٹھیک نہیں ہو سکتا اور شجاعت کا بیان یہ تھا کہ معیشت اتنی برباد ہو گئی ، حالات اتنے خراب ہو گئے ہیں کہ اب کوئی بھی سمجھدار شخص اس ملک کا وزیر اعظم بننے کو تیار نہیں ہو گا۔ یعنی اتنا ناقابل انتظام UNGOVERNABLE ہو چکا ہے۔ شجاعت نے جب یہ بیان دیا تھا تو وہ شاید نہیں جانتے تھے کہ ’’سمجھداری‘‘ کا چیلنج قبول کرنے کا اعزاز شہباز شریف قبول کرنے والے ہیں۔ 

سیرالیون میں مہنگائی کیخلاف مظاہرے، تشدد سے دو پولیس اہلکار ہلاک

_________

اور یہ بات تو خود شیخ صاحب نے چند ہی ہفتے پہلے برسر ٹی وی کہی تھی کہ ہم نے اتنا ملبہ بنا دیا ہے اور  ایسی بارودی سرنگیں بچھا دی ہیں کہ اتحادیوں کی حکومت اس ملبے تلے دب جائے گی اور یہ کہ میں تو خدا کا شکر ادا کرتا ہوں کہ ہماری حکومت ختم ہو گئی ورنہ عوام نے انتخابات میں ہمارا برا حشر کر دینا تھا۔ 

مطلب جو اس وقت ملکی معیشت برباد کے جس گڑھے میں گری ہے، یہ گڑھا بھی آپ نے کھودا پھر معیشت کو دھکا بھی آپ نے دیا۔ سب آپ کا کیا دھرا ہے، آپ نے خود ہی مان لیا اور واقعاتی شہادتوں نے بھی ثابت کر دیا۔ اب بھی اس حکومت کو برا بھلا کہا جائے تو اسے انصاف کا نام نہیں دیا جا سکتا، ہاں تحریک انصاف کا نام ضرور دیا جا سکتا ہے اور یہی اصلی والا انصاف ہے۔ 

امریکہ کے اثر ور سوخ کودوبارہ خطے میں لایا جا رہا ہے،مراد سعید

_________

شیخ صاحب کے مصرعے پر پی ٹی آئی کے وائس چیئرمین شاہ محمود قریشی نے گرہ لگائی ہے۔ فرمایا کہ دس ہفتوں میں ایسا کیا ہوا کہ معیشت کا بھٹہ بیٹھ گیا ہے۔ 

پتہ شاہ صاحب کو ہے کہ بھٹہ انہی کی جماعت، انہی کی حکومت نے بٹھایا۔ موجودہ حکومت کا یہ ’’جرم‘‘ ضرور ہے کہ وہ اس بیٹھے ہوئے بھٹّے پر بیٹھ گئی ہے۔ کسی ماہر نفسیات نے کہا تھا، خود کشی کرنے کے لیے بڑے دل گردے کی ضرورت ہوتی ہے، موجودہ حکومت  کے دل گردے کو داد دینا لازم ہے۔ 

_________

شیخ صاحب کی حکایت ابھی ختم نہیں ہوئی۔ اسی بیان میں انہوں نے ایک دھمکی بھی دی۔ کسے دی۔ یہ پتہ نہیں لیکن مخاطب فوج تھی۔ فرمایا فوج فوراً انتخابات کرائے ورنہ کچھ بھی ہو جائے گا۔ 

ون ڈے اور ٹی 20 رینکنگ: بابراعظم کی حکمرانی برقرار

اسے غلطی ھائے ’’خیالات ‘‘ مت پوچھ کا عنوان دیا جا سکتا ہے۔ الیکشن کرانا فوج کا کام ہے؟۔ شیخ صاحب نہ سہی، پی ٹی آئی کا کوئی قانون دان ہی اس سوال کا جواب دے دے۔ فوج خود بھی وضاحت کر چکی ہے کہ سیاست اس کا کام نہیں نہ ہی وہ سیاسی امور میں مداخلت کرے گی۔ یہ وضاحت شیخ صاحب پر کیوں واضح نہیں ہو رہی۔ دستور آئین کی بات تو خیر سمجھ میں آتی ہے۔ نہ انہوں نے کبھی پڑھا نہ باقی ماندہ عمر میں پڑھنے کا امکان ہے لیکن فوج کی وضاحت بھی نہیں مانتے، اس کی کیا وجہ ہے۔ 

رہی دھمکی کہ کچھ بھی ہو جائے گا، اس سے غالباً ان کی مراد یہ ہے کہ تحریک انصاف کا گلشن امید مرجھا جائے گا، وہ دھیرے دھیرے بھولی بسری کہانی بن کر رہ جائے گی اور الیکشن میں وہی جیتا کرے گا جسے عوام ووٹ دیں گے نہ کہ وہ جسے آر ٹی سسٹم جتائے گا۔ شیخ صاحب کی ’’کچھ بھی‘‘ سے مراد کچھ اور ہے تو بتا دیں۔ 

_________

محکمہ انٹی کرپشن پنجاب نے بتایا ہے کہ فرح گوگی کیخلاف تحقیقات شروع کر دی ہیں۔ 

جن صاحبہ کو فرح گوگی کہا گیا ہے، انہوں نے کچھ روز پہلے وضاحت کی تھی کہ گوگی ان کا نام نہیں ہے، وہ فرح خاں ہیں۔ محکمہ انٹی کرپشن نے اس وضاحت کو غالباً چنداں اہمیت نہیں دی۔ 

بہرحال ، کیس کی تحقیقات ہو رہی ہے، وہ یہ ہے کہ گوجرانوالہ میں ایک ہائوسنگ سوسائٹی بنی ۔ یہ فرح خاں کی کمپنی غوثیہ بلڈرز نے بنائی اور پلاٹ فروخت کئے جبکہ سوسائٹی میں کوئی پلاٹ موجود ہی نہیں تھا۔ 

یعنی پلاٹ تھے ہی نہیں لیکن فروخت کر ڈالے گئے۔ 

یہ تو بلین ٹری سونامی والی کرامات لگتی ہے۔ درخت لگے ہی نہیں، درخت لگانے کے پیسے وصول کر لئے گئے۔ درخواست ہے کہ اس کیس کی تفتیش ملتوی کی جائے ۔ انصاف کا تقاضا ہے کہ پہلے بلین ٹری کا معمہ حل کیا جائے، اس معمے کی باری بعد میں لائی جائے۔ ویسے ماننا پڑے گا کہ تمام ’’ایماندار‘‘  ایک ہی طرح سوچتے، ایک ہی طرح کرتے ہیں۔ 

_________

لاہور میں سندر کے مقام پر ایک رکشہ ڈرائیور نے ناروا چالان کئے جانے پر اپنے رکشے کو آگ لگا دی اور پھر اپنی جاں لینے کی کوشش بھی کی جسے ناکام بنا دیا گیا۔ ڈرائیور کی جاں بچ گئی۔، رکشہ جاں بر نہ ہو سکا۔ رکشے کے بغیر ا س محنت کش کی زندگی کیسے ہو گی؟… اس کی جان بچانے والوں نے دراصل اسے زندہ درگور کر دیا۔ 

پٹرول اتنا مہنگا ہو گیا ہے کہ رکشہ ڈرائیوروں کی آمدنی کم ہونے لگی ہے۔ ظاہر ہے، مسافروں کی تعداد کم ہو گی تو آمدنی بھی کم ہو گی۔ ایسے میں جگہ جگہ چالاں، بات بات پر چالان مرے پر سو درّے کی طرح ہیں۔ پنجاب میں عثمان بزدار کی حکومت نے آمدنی بڑھانے کے لیے یہ ترکیب سوچی اور پھر نافذ کی کہ ٹریفک کا عملہ ہر روز چالان کی گنتی بڑھائے۔ ہر وارڈن کو ٹارگٹ دیا گیا کہ تم نے ایک دن میں اتنے چالان کاٹنے ہیں، کوئی رولز کی خلاف ورزی کرے نہ کرے، اس سے غرض نہیں، تم نے ہر حالت میں ’’ہدف‘‘ حاصل کرنا ہے۔ 

اس شیطانی عمل کو نئی حکومت نے ابھی نوٹس نہیں کیا۔ وہ انتظار کر رہی ہے کہ زیادہ سے زیادہ رکشہ ڈرائیور جل مریں، پھر سوچیں گے۔ 

شیئر کریں:
Share
Tweet Google+ Whatsapp
عبداللہ طارق سہیل

عبداللہ طارق سہیل

مشہور ٖخبریں
  • بلھے شاہ کا بتایا ’’بُرا حال‘‘ شروع ہو چکا ہے 

    Aug 11, 2022
  • نیوزی لینڈ کا نام تبدیل کرنے پر غور، نیا نام کیا ہوگا؟

    Aug 09, 2022 | 21:34
  • اسلام آباد ہائیکورٹ:ایف آئی اے کے پی ٹی آئی کو جاری ...

    Aug 10, 2022 | 12:57
  • شیخ صاحب روبہ صحت ہیں!

    Aug 11, 2022
E-Paper Nawaiwaqt
اہم خبریں
  • سونے کی قیمت میں مزید کمی

    Aug 11, 2022 | 19:26
  • شہباز گل کے ڈرائیور کی اہلیہ کی گرفتاری کے معاملے پر شیخ ...

    Aug 11, 2022 | 18:40
  • حکومت نے چار شعبوں پر مزید 40 ارب روپے ٹیکس کا بوجھ ڈالنے کے ...

    Aug 11, 2022 | 18:12
  • سینیٹر فیصل جاوید کی عدالت پیشی کے موقع پر میڈیا سے گفتگو

    Aug 11, 2022 | 17:51
  • وزیراعظم شہباز شریف کی آئندہ ماہ  اہم ممالک کے سربراہان سے ...

    Aug 11, 2022 | 17:42
  • کالم
  • اداریہ
  • سرے راہے
  • شیخ صاحب روبہ صحت ہیں!

    Aug 11, 2022
  • ایک قدم پیچھے ہٹیں!!!!

    Aug 11, 2022
  • مسلم لیگی رکن نے بلین ٹری منصوبے کو بدنام ترین ...

    Aug 11, 2022
  • بلھے شاہ کا بتایا ’’بُرا حال‘‘ شروع ہو چکا ہے 

    Aug 11, 2022
  •  ’’پانچویں پشت‘‘ کی ابلاغی جنگ 

    Aug 09, 2022
  • 1

    شہبازگل کی گرفتاری اور اظہار رائے کی آزادی کے آئینی تقاضے

  • 2

    دہشت گردی کا مرکز افغان سرزمین 

  • 3

    یوم ِ عاشور اور الحادی قوتوں کے عزائم

  • 4

    شہداء کا تمسخر اڑانے والوں کو  قرار واقعی سزا ملنی چاہیے

  • 1

    جمعرات، 12  محرم الحرام،   1444ھ، 11اگست 2022 ء

  • ادارتی مضامین
  • مضامین
  • ایڈیٹر کی ڈاک
  • 14اسلامی جمہوریہ پاکستان کے مقاصد اور ڈائمنڈ ...

    Aug 11, 2022
  • قرآن مجید کا غیر منقوط ترجمہ،ایک محیر العقول ...

    Aug 11, 2022
  • برین ڈرین: کچھ علاج اس کا بھی اے چارہ گراں۔۔۔

    Aug 11, 2022
  • عدالت عظمیٰ : حالیہ بحران و ممکنہ حل

    Aug 11, 2022
  • کشمیر میں استصواب کیلئے یو این او کو خط لکھا جائے 

    Aug 11, 2022
  • اس ملک کو چلنے دیں

    Aug 11, 2022
  • اللہ کرے بہتری کے دن جلد آئیں

    Aug 11, 2022
  • مخدوم احمد محمود اور پیپلز پارٹی 

    Aug 11, 2022
  • یومِ استحصال کشمیر

    Aug 11, 2022
  • میں نے پاکستان بنتے دیکھا

    Aug 11, 2022
  • 1

    بزرگوں کے ساتھ ظلم زیادتی اور ناانصافی کیوں؟ 

  • 2

    پٹرولنگ پولیس کی اصل ذمہ داری

  • 3

    گم کردہ رہ 

  • 4

    آزادی عظیم  نعمت 

  • 5

    نذرِ عقیدت بحضورسیدالشہدا  ؓ

  • نور بصیرت
  • قائد اعظم نے فرمایا
  • فرمودہ اقبال
  • 1

    کلام الامام (۱)

  • 2

    ....حسین ابن علی جانِ اولیاء 

  • 1

    اتحاد ایمان نظم و ضبط

  • 2

    فرمان قائد

  • 3

    فرمان قائد

  • 1

    بال جبریل

  • 2

    فرمودہ اقبال

  • 3

    فرمودہ اقبال

  • حالیہ تبصرے
  • زیادہ پڑھی گئی
  • نوائے وقت گروپ
  • رابطہ
  • اشتہارات
Powered By
Copyright © 2022 | Nawaiwaqt Group