معروف اداکار انور اقبال بلوچ انتقال کرگئے،وزیراعلیٰ کی تعزیت
کراچی (وقائع نگار)معروف سینیئر ٹی وی اداکار انور اقبال بلوچ کراچی میں انتقال کرگئے،اہلخانہ کے مطابق کینسر کے مرض میں مبتلا انور اقبال کئی روز سے گلشن اقبال کے نجی اسپتال میں زیر علاج تھے، نمازجنازہ بعد نماز عشاء بیت المکرم مسجد گلشن اقبال اور ان کی تدفین میوہ شاہ قبرستان میں کی گئی، اداکار انور اقبال نے اردو اور سندھی کے کئی ڈراموں میں یادگار کردار ادا کیے، انہوں نے ’شمع‘ اور ’آخری چٹان‘ ڈراموں سے بے پناہ شہرت حاصل کی، انہوں نے چار بیٹیاں سوگوار چھوڑی ہیں۔وزیراعلیٰ سندھ سید مراد علی شاہ نے معروف اداکارہ بیگم خورشید شاہد اورانور اقبال کے انتقال پر گہرے دکھ اورافسوس کا اظہار کیاہے ۔