میرا کسی غیر ملکی کھلاڑی کے ساتھ موازنہ نہ کیا جائے, میزبان ٹیم کو ہوم گراونڈ کا ایڈوانٹیج ہوگا : بابر اعظم
لاہور(سپورٹس رپورٹر) ٹی ٹونٹی کپتان بابر اعظم کا کہنا ہے کہ میرا کسی غیر ملکی کھلاڑی کے ساتھ موازنہ نہ کیا جائے۔ اگر پاکستانی کھلاڑیوں کے ساتھ میرا موازنہ کیا جائے تو فخر محسوس کرونگا۔ پاکستان کرکٹ میں بھی بڑے نام رہے ہیں جن میں حنیف محمد، جاوید میانداد، یونس خان، انضمام الحق، مصباح الحق اور دیگر شامل ہیں۔ کسی غیر ملکی کھلاڑی کے ساتھ موازنہ کرنے کو پسند نہیں کرتا۔
بابر اعظم نے ٹیسٹ سیریز میں انگلینڈ کو فیورٹ قرار دیتے ہوئے کہا ہے کہ میزبان ٹیم کو ہوم گراونڈ کا ایڈوانٹیج ہوگا جبکہ ہمارے پاس بھی اچھے باولرز موجود ہیں جو انگلش کھلاڑیوں کو ٹف ٹائم دینے کی صلاحیت رکھتے ہیں۔ محمد عباس کو کاونٹی کرکٹ کے ساتھ انگلینڈ میں کھیلنے کا تجربہ حاصل ہے۔ شاہین شاہ آفریدی اور نسیم شاہ مسلسل اچھی کارکردگی دکھا رہے ہیں، دورہ آسٹریلیا میں بھی ان کھلاڑیوں نے اچھی کارکردگی دکھائی ہے۔ بابر اعظم کا کہنا تھا کہ جو کھلاڑی انگلینڈ میں پرفارم کرتا ہے وہ دنیا کے کسی بھی ملک میں جا کر پرفارم کر سکتا ہے۔ میری ہمیشہ خواہش ہوتی ہے کہ انفرادی کارکردگی ایسی ہو جو ٹیم کے کام آئے۔