اسلام آباد: وفاقی وزیر سائنس وٹیکنالوجی فواد چودھری کا کہنا ہے کہ وزیر اعظم کا صوبائی فنانس ایوارڈ نافذ کرنے کا فیصلہ انتہائی اہم ہے۔
سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹوئٹرپر پیغام میں وفاقی وزیر سائنس وٹیکنالوجی فوادچودھری نے کہا کہ وزیر اعظم عمران خان کا صوبائی فنانس ایوارڈ نافذ کرنے کا فیصلہ انتہائی اہم ہے ۔ انہوں نے کہا کہ اضلاع اب اپنے حصے کے ترقیاتی فنڈز کیلئے صوبا ئی حکومتوں کے محتاج نہیں ہوں گے بلکہ صوبائی وسائل حصہ آئینی فارمولے کے مطابق تقسیم ہوں گے یہ بنیادی اصلاحات کی طرف ایک بہت بڑا قدم ہے۔ وفاقی وزیر نے کابینہ کا بھی شکریہ ادا کیا ۔
"ـکب ٹھہرے گا درد اے دل"
Mar 27, 2024