Waqt News
Saturday | January 23, 2021
  • صفحہ اول
  • تازہ ترین
  • خبریں
    • قومی
    • ملتان
    • بین الاقوامی
    • کاروبار
    • دلچسپ و عجیب
    • کھیل
    • جرم و سزا
    • تفریح
    • لاہور
    • اسلام آباد
    • کراچی
  • متفرق شہر
    • آزادکشمیر
    • پشاور
    • حافظ آباد
    • سیالکوٹ
    • جھنگ
    • کوئٹہ
    • شیخوپورہ
    • سرگودھا
    • ساہیوال
    • گوجرانوالہ
    • گجرات
    • میانوالی
    • ننکانہ صاحب
    • وہاڑی
  • قلم اور کالم
    • کالم
    • اداریہ
    • مضامین
    • ایڈیٹر کی ڈاک
    • نوربصیرت
    • ادارتی مضامین
    • سرے راہے
  • پرنٹ ایڈیشن
    • آج کا اخبار
    • e - اخبار
  • کورونا وائرس
  • Magazines
    • Sunday Magazine
    • Mahnama Phool
    • Nidai Millat
    • Family Magazine
  • News Paper & TV Channel
    • Waqt TV
    • The Nation
  • NAWAIWAQT GROUP
Nawaiwaqt
  • صفحہ اول
  • تازہ ترین
  • خبریں
    • قومی
    • ملتان
    • بین الاقوامی
    • کاروبار
    • دلچسپ و عجیب
    • کھیل
    • جرم و سزا
    • تفریح
    • لاہور
    • اسلام آباد
    • کراچی
  • متفرق شہر
    • آزادکشمیر
    • پشاور
    • حافظ آباد
    • سیالکوٹ
    • جھنگ
    • کوئٹہ
    • شیخوپورہ
    • سرگودھا
    • ساہیوال
    • گوجرانوالہ
    • گجرات
    • میانوالی
    • ننکانہ صاحب
    • وہاڑی
  • قلم اور کالم
    • کالم
    • اداریہ
    • مضامین
    • ایڈیٹر کی ڈاک
    • نوربصیرت
    • ادارتی مضامین
    • سرے راہے
  • پرنٹ ایڈیشن
    • آج کا اخبار
    • e - اخبار
  • کورونا وائرس
Font

تازہ ترین

  •  قانون کی پاسداری کو ہر قیمت پر یقینی بنایا جائے گا،کسی صورت قانون شکنی برداشت نہیں کی جائے گی:عثمان بزدار
  •  وزیراعلیٰ عثمان بزدار سے وفاقی وزراء شیخ رشید احمد اور پیر نورالحق قادری کی ملاقات،سیاسی امور اورامن و امان کی صورتحال پر تبادلہ خیال
  • غریب ممالک کو کووڈ ویکسین کی 40 ملین خوراکیں فراہم کی جائیں گی. ڈبلیو ایچ او
  • چین پاکستان کو کورونا ویکسین کی ایک کھیپ مفت فراہم کرے گا.ترجمان چینی وزارت خارجہ
  • سپورٹس بورڈ پنجاب اوپن ٹینس چیمپئن شپ 2021ء 26جنوری سے شروع ہوگی.ڈائریکٹر جنرل سپورٹس پنجاب عدنان ارشد اولکھ

شوگررپورٹ پرعملدرآمد روکنے کا فیصلہ معطل کرنے کی استدعا مسترد

Jul 02, 2020 | 12:16 12:16 PM, July 02, 2020
شیئر کریں:
Share
Tweet Google+ Whatsapp
شوگررپورٹ پرعملدرآمد روکنے کا فیصلہ معطل کرنے کی استدعا مسترد

اسلام آباد: سپریم کورٹ نے شوگر انکوائری کمیشن رپورٹ پر عملدرآمد روکنے کا فیصلہ معطل کرنے کی استدعا مسترد کردی۔

تفصیلات کے مطابق چیف جسٹس پاکستان گلزار احمد کی سربراہی میں سپریم کورٹ کے دو رکنی بینچ نے شوگر کمیشن رپورٹ پرعملدرآمد روکنے کے سندھ ہائیکورٹ کے حکم کیخلاف حکومتی اپیل پر سماعت کی ۔ دوران سماعت جسٹس اعجاز الاحسن نے پوچھا  کہ اٹارنی جنرل صاحب اسلام آباد ہائی کورٹ نے بھی مقدمے میں فیصلہ دیا ہے، کیا سندھ ہائی کورٹ کے علم میں یہ بات نہیں لائی گئی؟ جس پر اٹارنی جنرل نے جواب دیا کہ سندھ ہائیکورٹ کے عبوری حکم میں اسلام آباد ہائیکورٹ کے فیصلے کا ذکر نہیں ہے۔ اسلام آباد ہائی کورٹ نے ابھی تک تفصیلی فیصلہ جاری نہیں کیا۔ 

وزیراعظم سے خواتین پارلیمنٹرینز کی ملاقات، اپنے علاقائی مسائل، ترقیاتی منصوبوں سے آگاہ کیا

چیف جسٹس نے کہا کہ کیا کمیشن کو شوگر ملز کو موقف کا موقع نہیں دینا چاہئے تھا۔ اٹارنی جنرل نے کہا کہ فیکٹ فائنڈنگ کمیشن کے سامنے موقف دینے کی ضرورت نہیں تھی، کچھ شوگر مل مالکان نہیں چاہتے کہ رپورٹ پر اتھارٹیز کارروائی کریں، کچھ شوگر مل مالکان کے پی اور کچھ بلوچستان ہائی کورٹ بھی چلے گئے۔ چیف جسٹس آف پاکستان نے کہا کہ ابھی کسی شوگر مل کے خلاف کوئی ایکشن نہیں لیا گیا۔جسٹس اعجازلاحسن نے کہا کہ رپورٹ کے مطابق شوگر مل والوں کو نہیں سنا گیا،چینی کی قیمتیں بڑھنے پر پورے ملک میں شور مچا، شوگر ملز مالکان کے حقوق کومکمل تحفظ حاصل ہے۔

پاکستان نیوی آئندہ ماہ کراچی میں ساتویں کثیر القومی سمندری مشق "امان" کر ے گی

اٹارنی جنرل نے بتایا کہ حکومت کو کہہ دیا کہ کسی ادارے کو معاملے پر ہدایات نہ دیں اور رپورٹ پر اداروں کو آزادانہ کام کرنے دیا جائے،وفاقی کابینہ نے میری سفارش پر اداروں کو دی گئی ہدایات واپس لے لیں۔ چیف جسٹس نے کہا کہ یہ صوررتحال حکومت نے خود پیدا کی ہے، حکومت تحقیقات کرواکر مقدمات بنوا دیتی۔ چیف جسٹس نے ریمارکس دیے کہ شوگر مل ایسوسی ایشن کمیشن کی رپورٹ سے جان نہیں چھڑوا سکتی۔ کمیشن غیر قانونی قرار دے دیں تو پھر بھی ختم نہیں ہوگی، ریگیولیٹری اداروں کو کام سے نہیں روکا جاسکتا، کمیشن رپورٹ کالعدم ہونے سے بھی شوگر ملز کو کچھ نہیں ملنا۔اٹارنی جنرل نے کہا کہ رپورٹ پڑھ کر اندازہ ہوا کہ ملی بھگت کیسے ہوئی، 11 سال سے مسابقتی کمیشن کا حکمِ امتناع چل رہا ہے۔

نیا بلدیاتی نظام نچلی سطح پر لوگوں کو حقیقی معنوں میں با اختیار بنائے گا،عثمان بزدار

جسٹس اعجاز الاحسن نے کہا کہ شاید ایف بی آر سمیت کئی اداروں میں اہلیت کا فقدان ہے۔ کمیشن ممبران کے نام سب کے سامنے تھے، کسی نے چیلنج نہیں کیا۔ کمیشن کی تشکیل غیر قانونی تھی تو وہ پہلے چیلنج کیوں نہیں کی؟ کمیشن کے ارکان شوگرملز کے خلاف کیوں جانب دار ہوں گے؟ یہ بہت بڑا ایشو ہے جس سے لوگ متاثر ہوئے ہیں۔

جس پر اٹارنی جنرل نے کہا کہ حکومت کہتی ہے کہ عوام پر ایک طبقے کا قبضہ ہو گیا ہے،حکومت ریاستی اداروں کی مدد سے اس چیز کو نہیں روک سکتی پھر یہاں کیوں بیٹھے ہیں؟ کمیشن کے قیام کا گزٹ نوٹی فکیشن جاری نہیں کیا گیا، کسی بھی انکوائری کمیشن کا گزٹ نوٹی فکیشن جاری ہونا لازمی ہے۔چیف جسٹس نے استفسار کیا کہ چینی عوامی نوعیت کا مسئلہ ہے۔کیا شوگر کمیشن رپورٹ شائع ہو چکی ہے؟ مخدوم علی خان نے جواب دیا کہ وفاقی کابینہ نے شوگر کمیشن رپورٹ تسلیم کر لی ہے۔ چیف جسٹس نے سوال کیا کہ کیا شوگر کمیشن رپورٹ بطور ثبوت استعمال ہو سکتی ہے، جس پر اٹارنی جنرل نے کہا کہ کمیشن ارکان پر جرح کے بغیر رپورٹ بطور ثبوت استعمال نہیں ہوسکتی۔

کورونا کی نئی قسم سے اموات کا خدشہ زیادہ ہے، برطانوی وزیراعظم

چیف جسٹس نے کہا کہ رپورٹ کی حیثیت صرف فیکٹ فائنڈنگ انکوائری کی ہے، ہوسکتا ہے گزٹ نوٹی فکیشن کسی دراز میں موجود ہو۔جسٹس اعجازالاحسن نے کہا کہ گزٹ نوٹی فکیشن اس لیے ضروری ہوتا ہے کہ کوئی چیز خفیہ نہ رہے، شوگر کمیشن کے تشکیل کی تشہیر پورے میڈیا میں ہوئی۔اٹارنی جنرل  نے کہا کہ اسلام آباد ہائی کورٹ میں انٹرا کورٹ اپیل دائر کر چکے ہیں۔ جسٹس اعجاز الاحسن نے کہا کہ انٹرا کورٹ اپیل پر اسلام آباد ہائی کورٹ کو فیصلہ کرنے دیں۔

چیف جسٹس گلزار احمد نے کہا کہ شوگر مل ایسوسی ایشن کمیشن کی رپورٹ سے جان نہیں چھڑوا سکتی، کمیشن غیر قانونی قرار دے دیں تو پھر بھی معاملہ ختم نہیں ہوگا، ریگولیٹری اداروں کو کام سے نہیں روکا جا سکتا، کمیشن رپورٹ کالعدم ہونے سے بھی شوگر ملز کو کچھ نہیں ملنا۔ جسٹس اعجازالاحسن نے کہا کہ ریگیولیٹری ادارے کمیشن رپورٹ کا حوالہ دیے بغیر بھی کارروائی کر سکتے ہیں، شوگر ملز کے پاس ریگولیٹری اداروں میں اپنا دفاع کرنے کا پورا موقع موجود ہے۔

بجلی ‘ تیل کی قیمتوں میں اضافہ سے مہنگائی کا طوفان برپا ہوگا: غلام دستگیر

چیف جسٹس نے کہا کہ اب ممکن نہیں کہ کچھ ملزمان کے خلاف کارروائی سے روکا جائے اور باقی کے خلاف کارروائی جاری رہے۔جسٹس اعجازالاحسن نے کہا کہ سندھ ہائی کورٹ نے اسلام آباد ہائی کورٹ کے فیصلے کو ملحوظِ خاطر نہیں رکھا۔شوگر ملز کے وکیل مخدوم علی خان نے کہا کہ اسلام آباد ہائی کورٹ نے ابھی تک تفصیلی فیصلہ جاری نہیں کیا۔اٹارنی جنرل نے کہا کہ کوئی ادارہ شوگر ملز کے خلاف حکم جاری نہیں کرے گا۔چیف جسٹس آف پاکستان نے کہا کہ ادارے رپورٹ کا حوالہ دیے بغیر کارروائی جاری رکھ سکتے ہیں۔

اٹارنی جنرل نے کہا کہ ادارے آزادانہ کارروائی کرنے والے ہوتے تو کمیشن بنانے کی نوبت ہی نہ آتی۔ مخدوم علی خان نے کہا کہ سندھ ہائی کورٹ کا فیصلہ معطل ہوا تو سارا کیس ہی ختم ہو جائے گا۔ عدالت نے شوگر ملز ایسوسی ایشن کے وکلاء سے تحریری دلائل بھی طلب کر لیے۔سپریم کورٹ نے وفاق کی اپیل پر مقدمہ تین رکنی بنچ کے سامنے مقرر کرنے کی ہدایت کرتے ہوئے مزید سماعت 14 جولائی تک ملتوی کردی ۔ 

شیئر کریں:
Share
Tweet Google+ Whatsapp

ویب ڈیسک


مشہور ٖخبریں
  • ’’قسمت میں میری چین سے جینا لکھ دے‘‘

    Jan 11, 2021
  • دیدہ ور کی تلاش اور بے رحم احتساب 

    Jan 18, 2021
  • ایرانی جیمز بانڈ براڈشیٹ اور پارٹی فنڈنگ 

    Jan 19, 2021
  • فیس بک ٹوئٹر: طاقتور عالمی فیصلہ ساز

    Jan 13, 2021
متعلقہ خبریں
  • لاہورہائیکورٹ:حمزہ شہباز کی عبوری ضمانت مسترد،

    Jun 11, 2019 | 12:29
  • فیسوں میں کٹوتی کا نوٹیفیکیشن معطل کرنے کی استدعا مسترد

    Apr 13, 2020 | 14:13
  • ’’القدس فروخت کے لیے نہیں ہے‘‘، فلسطینیوں نے ٹرمپ امن ...

    Jan 29, 2020 | 11:25
  • بھارت کی سپریم کورٹ نے شہریت کے نئے قانون پر عملدرآمد روکنے ...

    Dec 18, 2019 | 17:08
E-Paper Nawaiwaqt
اہم خبریں
  •  قانون کی پاسداری کو ہر قیمت پر یقینی بنایا جائے گا،کسی صورت ...

    Jan 23, 2021 | 21:16
  •  وزیراعلیٰ عثمان بزدار سے وفاقی وزراء شیخ رشید احمد اور پیر ...

    Jan 23, 2021 | 21:08
  • غریب ممالک کو کووڈ ویکسین کی 40 ملین خوراکیں فراہم کی جائیں ...

    Jan 23, 2021 | 20:57
  • چین پاکستان کو کورونا ویکسین کی ایک کھیپ مفت فراہم کرے ...

    Jan 23, 2021 | 20:41
  • سپورٹس بورڈ پنجاب اوپن ٹینس چیمپئن شپ 2021ء 26جنوری سے شروع ...

    Jan 23, 2021 | 20:08
  • کالم
  • اداریہ
  • سرے راہے
  • قومی اسمبلی کے تعزیتی اجلاس میں بھی اپوزیشن کی ...

    Jan 23, 2021
  • ’’ڈاکٹر جمشید ترین اور میری دُعائیں ؟‘‘

    Jan 23, 2021
  • مہنگائی کم نہیں ہو گی، حکومت آمدن بڑھائے، فواد ...

    Jan 23, 2021
  • عام آدمی کے لیے رونے کا موقع

    Jan 22, 2021
  • بائیڈن کا حلف اور کسی ’’انہونی‘‘ کی بے کار  پیش ...

    Jan 22, 2021
  • 1

    یہی پالیسی برقرار رہی تو حکومت کیلئے پی ڈی ایم کی تحریک غیرمؤثر بنانا مشکل ہو ...

  • 2

     آرمی چیف کا دورۂ آئی ایس آئی ہیڈ کوارٹرز

  • 3

    آبی دہشتگردی کی ایک اور بھارتی سازش

  • 4

    جوبائیڈن سے جنوبی ایشیا سمیت عالمی امن کیلئے بہترین کردار ادا کرنے کی توقعات ہیں

  • 5

    شاہین تھری بیلسٹک میزائل  کا کامیاب تجربہ 

  • 1

    ہفتہ‘  9؍ جمادی الثانی 1442ھ‘  23؍ جنوری 2021ء 

  • 2

    جمعۃ المبارک‘  8؍ جمادی الثانی 1442ھ‘  22؍ جنوری 2021ء 

  • 3

    جمعرات‘  7؍ جمادی الثانی 1442ھ‘  21؍ جنوری 2021ء 

  • 4

    بدھ ‘  6؍ جمادی الثانی 1442ھ‘  20؍ جنوری 2021ء 

  • 5

    منگل  ‘  5؍ جمادی الثانی 1442ھ‘  19؍ جنوری 2021ء 

  • ادارتی مضامین
  • مضامین
  • ایڈیٹر کی ڈاک
  • پولیس اور سیاست

    Jan 23, 2021
  • جہد مسلسل : کامیابی کی ضامن 

    Jan 23, 2021
  • اسمگل شدہ ایرانی پیٹرولیم پر کریک ڈاؤن 

    Jan 23, 2021
  • ۔۔۔ اور اب گوسوامی لیکس

    Jan 23, 2021
  • ’’ ہر شاخؔ پہ اُلّو ؟بقول ڈاکٹر فردوس ؔاعوان!‘‘

    Jan 22, 2021
  • گم گشتہ پیشے 

    Jan 23, 2021
  • متوازن خوراک کا استعمال

    Jan 23, 2021
  • من کی باتیں

    Jan 23, 2021
  • جمہوریت کا چیمپئن لیکن کشمیریوں کے حقوق غصب

    Jan 23, 2021
  • گوسوامی کیس، بھارتی قومی سلامتی کے ادارے مشکوک 

    Jan 23, 2021
  • 1

    قرآن مجیدکو بطور لازمی مضمون پڑھانے کے اقدامات کئے جائیں 

  • 2

    کاوہ موسوی اور عاتکہ ؓ کی درست املاء

  • 3

    بجلی کا بحران اور اس کا حل

  • 4

    نفرتیں کم کیجئے

  • 5

     بیمار پینشزز کی پنشن دوگنا ہونی چاہیے

  • نور بصیرت
  • قائد اعظم نے فرمایا
  • فرمودہ اقبال
  • 1

    ایثارووفاء

  • 2

    دعوت وتربیت 

  • 3

    حضرت ضماد رضی اللہ عنہ کا قبول اسلام

  • 4

    جذبہء محبت

  • 5

    صحبتِ صالحہ کے نتائج

  • 1

    زندگی

  • 2

    پوچھتا 

  • 3

    اعتماد

  • 4

    اشتیاق نگاہیں

  • 5

    عوام 

  • 1

    غضب

  • 2

    آج 

  • 3

    گنگا

  • 4

    ارمغانِ حجاز

  • 5

    مایوسی 

منتخب
  • 1

    دیدہ ور کی تلاش اور بے رحم احتساب 

  • 2

    ایرانی جیمز بانڈ براڈشیٹ اور پارٹی فنڈنگ 

  • 3

    براڈشیٹ:خوابوں کا بیوپار

  • 4

    ستارے : 20 جنوری اور مابعد 

  • 5

    بائیڈن کا حلف اور کسی ’’انہونی‘‘ کی بے کار  پیش گوئیاں 

  • حالیہ تبصرے
  • زیادہ پڑھی گئی
  • 1

    اقوام متحدہ نے اپنے اسٹاف کو کسی بھی پاکستانی ائیرلائن سے سفر کرنے سے روک دیا

  • 2

    عالمی قوتیں ملک کے امن کو سبوتاژ اور سی پیک کو نقصان پہنچانا چاہتی ہیں.وزیرداخلہ ...

  • 3

    آئندہ 24گھنٹوں کے دوران ملک میں مطلع ابرآلود ، بارش اور پہاڑوں پربرفباری کا امکان ...

  • 4

    اسٹیٹ بینک کا شرح سود 7 فیصد پر برقرار رکھنے کا فیصلہ

  • 5

    سعودی عرب :کرونا ویکسین کی دوسری خوراک سے متعلق اہم ہدایت

  • نوائے وقت گروپ
  • رابطہ
  • اشتہارات
Powered By
Copyright © 2021 | Nawaiwaqt Group