تعلیم وتدریس میںٹیکنالوجی کا استعمال وقت کے ساتھ ساتھ مسلسل بڑھ رہاہے خاص طور پر موجودہ دور میں اس کی افادیت اور اہمیت دوگنا ہوگئی ہے۔ اب جبکہ کرونا کی وباء کی وجہ سے تعلیمی ادارے گزشتہ مارچ سے بند پڑے ہیں اور کروڑوں طلبہ وطالبات اپنے اپنے گھروں میں محدود ہوکر رہ گئے ہیں۔بچوں کا تعلیمی حرج روکنے اور انہیں اپنی پڑھائی سے منسلک رکھنے کی غرض سے بہت سے تعلیمی اداروں نے فاصلاتی نظام تعلیم وتدریس یعنی آن لائن ایجوکیشن سسٹم متعارف کرایاہے۔ ہر ادارہ اپنی اپنی بساط اور رسائی کے مطابق اس نظام کو بروئے کار لارہاہے۔ حکومت نے بھی تعلیم گھر اور ٹیلی سکول کے نام سے اس مقصد کیلئے پراجیکٹ شروع کیا ہے۔ تعلیمی اداروں سے بچوں کو مثبت طور پر مصروف رکھنے کیلئے مختلف ایپلی کیشن کا استعمال کیاجارہاہے۔ پاک ترک معارف انٹرنیشنل سکولز وکالجز نے بھی اپنے طلباء وطالبات کیلئے ایک مثالی فاصلاتی نظام تعلیم وتدریس متعارف کرایاہے ۔ یکم اپریل سے سکول انتظامیہ نے بلیک بورڈ اوپن لرننگ مینجمنٹ سسٹم کے نام سے آن لائن کلاسز کا آغاز کیا اور اپنا تدریسی نظام اس جدید ٹیکنالوجی پر منتقل کردیا۔ اس طرح Virtual کلاس رومز متعارف کرائے گئے اس مقصد کے حصول کیلئے450اساتذہ کے تعارفی سیشن اور سیمینارزکے ذریعے تربیت کی گئی۔ ترکی سے ماہرین تعلیم اور اس نظام کے ماہر اساتذہ نے اس نظام کی وضاحت کی۔ 1100طلبہ وطالبات کو اس سسٹم میں داخل کرکے ان کا اندراج کیاگیا اور ان کا بائیوڈیٹا اور معلومات درج کی گئیں۔ تربیت یافتہ اساتذہ نے اس بلیک بورڈ اوپن لرننگ مینجمنٹ سسٹم کے ذریعے آن لائن کلاسز لینا شروع کردیں،اس سسٹم کے ذریعے سٹوڈنٹ اپنا ہوم ورک اور اسائنمنٹ جمع کراتاہے۔ اساتذہ اسے سسٹم کے ذریعے چیک کرتے ہیں اور گریڈنگ کرکے بچوں سے شیئر بھی کرتے ہیں یہی نہیں بلکہ بچے براہ راست اپنے اساتذہ سے سوال اور اساتذہ سے براہ راست جواب بھی دے سکتے ہیں۔اسی آن لائن سسٹم میں بچوں کی تدریسی اور سبقی صلاحیت بھی اساتذہ جانچ سکتے ہیں۔ اساتذہ سکول کا نصاب اور کتب پڑھارہے ہیں، یہی نہیں بلکہ بچوں کی مطالعہ اور پڑھائی میں دلچسپی قائم کرنے کی غرض سے سٹوری ٹائم بھی رکھاگیاہے، انگریزی اور ترکی زبان بھی بچوں کو سکھائی جارہی ہے۔ بچے باقاعدگی سے صبح9بجے سے دوپہر اڑھائی بجے تک یہ آن لائن کلاسز لیتے ہیں۔ یوںبچے منفی سرگرمیوں اور فارغ بیٹھنے کی بجائے آن لائن کلاسز میں مشغول رہتے ہیںا ور ان کا ذہن مثبت طور پر استعمال ہورہاہے۔ اساتذہ اور بچے گھر پر رہ کر کرونا کی وباء کے باوجود اپنی پڑھائی میں مصروف ہیں۔ یوںیہ نظام 11ہزار طلبہ وطالبات اور450اساتذہ کے ساتھ بڑی کامیابی سے چل رہاہے انتظامیہ کا کہنا ہے کہ فاصلاتی تدریس کا یہ جدید نظام اس وقت تک چلتا رہے گا جب تک کہ کرونا کی وباء ختم ہونے تک جاری رہے گا۔ جہاں تک اس آن لائن سسٹم کی فیڈبیک کا تعلق ہے تو سبھی والدین بے حد مطمئن ہیں۔ سکولز وکالجز کے ایجوکیشن کوآرڈی نیٹر’’ بورااوزلر‘‘ کا کہنا ہے کہ پاکستان میں یہ اپنی نوعیت کا واحد اور منفرد آن لائن ایجوکیشن سسٹم ہے جو انتہائی جدید ٹیکنالوجی پرمبنی ہے اور جس میں تمام خوبیاں حد درجہ موجود ہیں۔ کنٹری ڈائریکٹر’’ مسٹر ہارون کو چک الاداع لی‘‘ کہا کہ اس سے بچے ٹیکنالوجی کے استعمال اور اس میں دلچسپی لیں گے جو ان کے ایجوکیشن کیریئر کے ساتھ ساتھ لائف اور پروفیشنل کیریئر میں بھی معاون ثابت ہوگا۔اس بلیک بورڈ اوپن لرننگ مینجمنٹ سسٹم(LMS) کے دوسرے مرحلے کا آغاز ہوچکاہے جس کا افتتاح وفاقی وزیر تعلیم جناب شفقت محمودصاحب، صوبائی وزیر تعلیم پنجاب جناب مراد راس، ترکش ڈپٹی وزیرتعلیم جناب ریحا دینا مچ، ترک سفیر پاکستان جناب مسٹر مصطفیٰ یورواکل، چیئرمین ترکش معارف فائونڈیشنل پروفیسر ڈاکٹر بیرول اقگن اور کنٹری ڈائریکٹر پاکستان جناب ہارون کوچک الاداع لی نے18 جون 2020ء کو کیا اور اس آن لائن سسٹم کی اہمیت اور افادیت پر روشنی ڈالی۔یہاں یہ بات قابل ذکر ہے کہ ترکش معارف فائونڈیشن فی الوقت پوری دنیا کے43 ممالک میں332سے زائد تعلیمی ادارے چلارہی ہے جس میں تقریباً 4400سے زائد بچے زیر تعلیم ہیں جبکہ پاکستان میں یہ فائونڈیشن27سکولز وکالجز 10سے زائد شہروں میں اپنی سرپرستی میں1300طلباء وطالبات کو زیور تعلیم سے آراستہ کررہی ہے۔یہ فائونڈیشن پاکستان سمیت دنیا بھرمیں اپنے معیار تعلیم اپنے مشن اور وژن کی وجہ سے مسلسل کامیابیاں سمیٹتے ہوئے آگے بڑھ رہی ہے اور تعلیمی میدان میں قابل قدر خدمات سرانجام دے رہی ہے۔ فائونڈیشن کا قیام2016ء میں عمل میں آیا اوریہ ترکش پارلیمنٹ کے اسپیشل ایکٹ کے تحت بنائی گئی۔ یہ ایک ترکس ریاستی ادارہ ہے جو حکومت ترکی کے تحت اور سرپرستی میں کام کررہی ہے، یہ ریاست ترکی کے نام پر پوری دنیا میں سکولز، کالجز، ہاسٹلز، ڈارمیٹریز، لینگوئج سنٹرز اور یونیورسٹیز سمیت تعلیمی اور معاون ادارے قائم کرنے کی مجاز ہے۔ فائونڈیشن بچوں کو وظائف بھی فراہم کرتی ہے اور تعلیمی کیریئر میں انکی مدد کرتی ہے۔ اس فائونڈیشن کے فارغ التحصیل بچے ترکی سمیت دنیا کی نامور یونیورسٹیوں میں زیرتعلیم ہیں ہر سال ہزاروں طلباء وطالبات ان اداروں میںیا ان کے توسط سے تعلیم کرکے معاشرے میں اپنا مثبت کردار ادا کررہے ہیں۔ہماری دعا یہ ہے یہ وباء جلدازجلد ختم ہوجائے ہماری مسجدوں، ہمارے گھروں کی طرح سکولوں کی رونقیں بھی بحال ہوجائیں۔
پنجاب حکومت نے پیر کو چھٹی کا اعلان کر دیا
Mar 28, 2024 | 17:38