بھارتی فورسزکشمیریوں پر ہتھیاروں کے تجربات کرتی ہیں: مشعال ملک
اسلام آباد (نیوز رپورٹر) چیئرپرسن پیس اینڈ کلچر آرگنائزیشن مشعال ملک نے اپنے ایک ویڈیوں پیغام میں کہا کہ بھارتی فورسز نے آج مقبوضہ جو درندگی دکھائی اس سے میری روح تک کانپ گئی۔ بھارتی فورسز نے معصوم بچے کے سامنے اس کے نانا کا قتل کر دیا۔ چئیرپرسن پیس اینڈ کلچر آرگنائزیشن مشعال ملک دنیا کی نام نہاد انسانی حقوق کی تنظیموں سے سوال کرتے ہوئے کہنا ہے کہ کیا کشمیری انسان نہیں کشمیریوں کو بھیڑ بکری اور گاجر مولی سمجھ کر کاٹا جارہا ۔بھارتی فورسز کشمیر میں کشمیریوں پر اپنے ہتھیاروں کے تجربے کرتی ہیں۔ معصوم بچے کے سامنے جو کشمیر میں انکاونٹر کیا گیا دنیا میں اس میں کہیں مثال نہیں ملتی۔