آصف علی زرداری کے ریمانڈ میں 15 جولائی تک توسیع

احتساب عدالت نے پارک لین ڈیفالٹ کیس میں سابق صدر اور پاکستان پیپلز پارٹی کے شریک چیئرمین آصف علی زرداری کے ریمانڈ میں 15 جولائی تک توسیع کر دی۔
نیب نے پہلے سے گرفتار سابق صدر آصف علی زرداری کو گزشتہ روز پارک لین ڈیفالٹ کیس میں بھی گرفتار کیا تھا اور آج احتساب عدالت میں ریمانڈ کے لیے پیش کیا تھا۔نیب ذرائع کا کہنا تھا کہ آصف علی زرداری کے صاحبزادے اور پاکستان پیپلز پارٹی کے چیئرمین بلاول بھٹو زرداری بھی پارک لین کیس کے ملزم ہیں۔