رانا ثنا اللہ کی گرفتاری مکافات عمل,ظلم کی انتہا کرنیوالے بالآخر قانون کے کٹہرے میں آ ہی گئے: صمصام بخاری
وزیر اطلاعات پنجاب صمصام بخاری نے کہا ہے کہ رانا ثنا اللہ کی گرفتاری مکافات عمل ہے، سسٹم کی کمزوری ہے انہیں بہت پہلے گرفت میں آنا چاہیے تھا، ظلم کی انتہا کرنیوالے بالآخر قانون کے کٹہرے میں آ ہی گئے۔ انہوں نے اپنے بیان میں کہا کہ ہر گرفتاری کے بعد عمران خان پر الزام تراشی کیسے درست ہے ؟ عدالتیں آزاد ہیں، جو چاہے اپنی بے گناہی ثابت کرے، نواز لیگ کی توپوں کا رخ ہمیشہ غلط سمت میں رہا، پنجاب کوئی غلط فہمی میں نہ رہے، احتساب سب کا ہوگا۔انہوں نے کہا کہ یہی تبدیلی ہے کہ اپنے وقت کے جابر بھی پکڑ میں آگئے ہیں، کیا رانا ثنا اللہ ماڈل ٹائون کیس میں بھی بے گناہ ہیں ؟ یہ معجزہ ہے کہ پیپلز پارٹی رانا ثنا اللہ کا دفاع کر رہی ہے، پی ٹی آئی کی مخالفت نے ان دونوں کو اکٹھے ہونے پر مجبور کر دیا، جس نے بھی کرپشن یا غلط کام کیا اسے انجام بھگتنا ہوگا۔