آرمی چیف جنرل قمرجاوید باجوہ نے 12 دہشت گردوں کی سزائے موت کی توثیق کردی۔پاک فوج کے شعبہ تعقات عامہ (آئی ایس پی آر)کے مطابق آرمی چیف جنرل قمرجاوید باجوہ نے فوجی عدالتوں سے سزا پانے والے 12 دہشت گردوں کی سزائے موت کی توثیق کردی جب کہ 6 دہشت گردوں کو قید کی سزا کی بھی توثیق کی گئی اور ایک ملزم کی عدم ثبوت کی بنا پر بریت کی بھی توثیق کی گئی۔ترجمان پاک فوج کے مطابق یہ دہشت گرد شہریوں، مسلح افواج، قانون نافذ کرنے والے اداروں پر حملوں میں ملوث ہیں، سزائے موت پانے والے دہشت گرد 26 سویلین سمیت 34 افراد کے قتل میں ملوث تھے، جن میں 8 جوان اور 26 شہری شامل ہیں جب کہ دہشت گرد 133 افراد کو زخمی کرنے میں بھی ملوث تھے اور مرکزی امام بارگاہ پاراچنار پر بھی حملہ کیا تھا، دہشت گردوں کے قبضے سے اسلحہ و دھماکا خیز مواد بھی برآمد کیا گیا۔آئی ایس پی آر کے مطابق سزائے موت پانے والے دہشت گردوں میں عاشق خان ،رشید، معراج، محمدرسول ، جنت کریم ،ابوبکر ،حیدرخان ،انور خان ،غلام الدین ،حبیب اورعبدالغفور شامل ہیں جب کہ شہری احسان اللہ کو بے قصور ہونے پر بری کردیا گیا۔
میرے ذہن میں سمائے خوف کو تسلّی بخش جواب کی ضرورت
Apr 17, 2024