امی کی سالگرہ ہے،امی20روز سے وینٹی لیٹر پر ہیں:مریم نواز

Jul 02, 2018 | 19:45

ویب ڈیسک

پاکستان مسلم لیگ ن کی مرکزی رہنما مریم نواز نے کہا ہے کہ امی کی سالگرہ ہے، امی بیس روز سے وینٹی لیٹر پر ہیں ،قوم سے بیگم کلثوم نوازکی جلد صحتیابی کے لیے دعا کی اپیل ہے۔ انہوں نے سوشل میڈیا پراپنے ٹویٹ میں اپنی والدہ بیگم کلثوم نواز کی سالگرہ کی مبارکباد پیش کرتے ہوئے اپنے پیغام میں کہا کہ اللہ پاک سب کی ماؤں کو سلامت رکھے، میری امی کی سالگرہ ہے۔واضح رہے کہ بیگم کلثوم نواز 2جولائی 1950کو پیدا ہوئی تھیں اور ان کی عمر 68برس ہو گئی ہے لیکن وہ پچھلے 20دنوں سے وینٹی لیٹر پر ہیں ۔ انہوں نے کہا کہ قوم سے والدہ کی جلد صحت یابی کیلئے دعاں کی اپیل ہے۔ مزید برآں انہوں نے ہارلے اسٹریٹ کلینک پہنچنے پرمیڈیا سے مختصر گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ بیگم کلثوم کی صحت میں بہتری کا انتظار ہے۔ کلثوم نواز کی صحت بہتر ہوتے ہی وہ پاکستان روانہ ہوجائیں گی۔انہوں نے کہا کہ قوم سے بیگم کلثوم کی جلد صحتیابی کے لیے دعا کی اپیل ہے۔ مریم نواز نے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ پاکستانی سیاست میں تشدد سے جلد جان چھڑانی چاہیے۔ اختلاف پر اظہار رائے کی آزادی ہونی چاہیے، سیاست میں تشدد کی غلط روایت کو کچھ لوگوں نے پروان چڑھایا۔ انہوں نے واضح کیا کہ وہ بہت جلد پاکستان جائیں گی۔ دوسری جانب سابق وزیراعظم نواز شریف اور ان کی صاحبزادی مریم نواز نے ایک ہفتے میں وطن واپسی کا فیصلہ کرلیا ہے۔ میڈیا رپورٹس کے مطابق وطن واپسی کا فیصلہ سینئر لیگی قیادت سے مشاورت کے بعد کیا گیا اور وطن واپس آکر دونوں مسلم لیگ(ن)ی انتخابی مہم کی قیادت کریں گے۔ نواز شریف نے مختلف شہروں میں انتخابی مہم چلانے کیلئے انتظامات کی ہدایت بھی کی ہے۔ ذرائع کے مطابق مریم نواز کی پہلے وطن واپسی کی تجویز بھی زیرغور ہے۔ میڈیا رپورٹس کے مطابق نواز شریف کی اہلیہ بیگم کلثوم نواز کی طبیعت کے حوالے سے منگل کو نواز شریف کی ڈاکٹروں سے تفصیلی ملاقات ہوگی۔خیال رہے کہ کینسر کے عارضے میں مبتلا بیگم کلثوم نواز گزشتہ کئی ماہ سے علاج کی غرض سے لندن میں موجود ہیں جہاں ان کی کئی کیمو تھراپیزہوچکی ہیں ۔

مزیدخبریں