شریف الیون نے ٹیپ بال کرکٹ ٹورنامنٹ جیت لیا
قطب پور(نامہ نگار)باغی کرکٹ کلب کے زیر اہتمام ٹیپ بال کرکٹ ٹورنامنٹ 2چک میں منعقد ہوا۔فائنل شریف الیون 3چک اور368چک کی ٹیموں کے درمیان کھیلا گیا۔جسے شریف الیون کی ٹیم نے با آسانی جیت لیا۔ٹیم کے کپتان شریف ،مرزا عمران اور مرزا شہباز نے عمدہ کھیل کا مظاہرہ کیا۔ٹیم کی بہترین کارکردگی پر اسپانسر چوہدری عمران نے 5000روپے نقد انعام دیا۔محمد شریف مین آف دی میچ اور ممنا ڈوگر مین آف دی سیریز قرار پائے۔