اوزون کی تہہ میں بحالی کے آثار ملے ہیں: سائنسدان

لندن (نیٹ نیوز) سائنسدانوں کا کہنا ہے پہلی بار ایسے شواہد ملے ہیں کہ انٹارکٹکا کے اوپر اوزون کی کم ہوتی ہوئی تہہ میں بہتری رونما ہوئی ہے۔ 2000 کے مقابلے میں 2015 میں اوزون کا سوراخ چالیس لاکھ مربع فٹ چھوٹا تھا۔ یہ عمل اوزون کو تباہ کرنے والے کیمیائی مادوں کے استعمال میں طویل مدت سے کمی کے بعد ظاہر ہوئے ہیں۔