طائف میں مقیم معروف پاکستانی بزنس مین چودھری شفقت محمود کی جانب سے طائف کے پرفضا مقام الھدا کے معروف بہادر ہوٹل میں مقیم ہم وطن پاکستانی بھائیوں کے اعزاز میں افطار ڈنر کا اہتمام کیا گیا۔ جس میں پاکستانی کمیونٹی نے فیملی کے ساتھ بھرپور شرکت کی۔ اس موقع پر چودھری شفقت محمود نے صحافیوں سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ بیرون ملک مقیم پاکستانی ملک کا اہتمام سرمایہ ہیں۔ ان کی طرف سے قانونی طور پر بھیجی گئی رقوم سے ہی ملک کو فائدہ پہنچتا ہے۔یہ بات بھی افسوس سے کہنی پڑ رہی ہے کہ ہمارے حکام نے آج تک بیرون ملک مقیم پاکستانیوں کی فلاح و بہبود کیلئے کوئی کام نہیں کئے اور تو اور یہاں تک کہ جدہ قونصلیٹ میں پاسپورٹ کے حصول کیلئےبڑی دقت پیش آتی ہے؟ یہ سب کے علم میں ہے۔ ان سب حالات کا ہمارے حکمرانوں کو بھی علم ہے مگر انہیں پاکستانیوں کو یہ درپیش مسائل پر توجہ دینی چاہئے۔ تقریب میں حافظ ذاکر جذبی‘ محمد عمران‘ بلال طارق‘ محمد طارق‘ غلام شبیر ملک‘ محمد مقصود‘ ڈاکٹر محمد عارف‘ نعمان مقصود‘ ذیشان مقصود‘ شیخ حسنات غنی‘ عبدالباسط بڈانی‘ امتیاز احمد بڈانی‘ چودھری سرفراز احمد‘ محمد ارشد مرزا‘ چودھری بلاج محمود‘ ملک عبدالمتین‘ منظور بیگ‘ ظہیر اکرم‘ شاہد بٹ کے علاوہ کثیر تعداد میں کمیونٹی نے شرکت کی۔
پنجاب حکومت نے پیر کو چھٹی کا اعلان کر دیا
Mar 28, 2024 | 17:38