لاہور ہائیکورٹ: پٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں کمی نہ کرنے اور سیلز ٹیکس میں اضافے کیخلاف درخواست دائر
لاہور (اپنے نامہ نگار سے) وفاقی حکومت کی جانب سے پٹرولیم مصنوعات قیمتوں میں کمی نہ کرنے اور سیلز ٹیکس میں اضافے کے خلاف لاہور ہائیکورٹ سے رجوع کر لیا گیا۔ اظہر صدیق ایڈووکیٹ نے درخواست دائر کی جس میں وفاقی حکومت، اوگرا اور وزارت پٹرولیم کو فریق بنایا گیا ہے۔ درخواست میں موقف اختیار کیا گیا ہے کہ پٹرولیم مصنوعات پر 17 فیصد سے زائد سیلز ٹیکس عائد نہیں کیا جا سکتا۔