کاہنہ: رمضان بازاروں میں ناقص اشیاءکی فروخت، ناپ تول میں کمی کی شکایات
کاہنہ:(نامہ نگار) کاہنہ رمضان بازار میں فراہم کردہ پھلوں کی کوالٹی بھی ناقص ہے ۔صارفین نے بتایا کہ انتظامیہ نے دوکانداروں کو اشیاءخوردنوش کی کوالٹی کے لیے کھلی چھوٹ دے رکھی ہے اور ان کو پوچھنے والا کوئی نہیں ہے جبکہ رمضان بازار میں ناپ تول میں کمی کی شکایات بھی لوگوں نے کی۔لوگوں کا کہنا تھا کہ تما م سرکاری اہلکار صرف اعلی افسران کو خوش کرنے کے لیے اپنی کوشیشوں میں مصروف ہیں ۔رمضان بازارمیں حکومت نے اپنے سیاسی لوگوں کی تشہیر کی بڑی بڑی فلیکس لگا رکھی ہے اور سرکاری پیسے سے ان کی پبلسٹی کی جارہی ہے ایک ہی بازار میں ایک چیز کے مختلف ریٹ ہیں۔ علاوہ ازیں کاہنہ رمضان بازار میں فراہم کیا جانے والے آٹے میں موسچر کی مقدار فوڈ ڈیپارٹمنٹ کے مطابق 13پرسنٹ ہونی چاہیے لیکن رمضان بازار میں جو آٹا سپلائی کیا جارہا ہے اس میں موسچر کی مقدار 14.7اور اس سے زیادہ ہے لوگوں نے حکومت سے مطالبہ کیا کہ غیر معیاری آٹا سپلائی کرنے والی ملز کے خلاف فوری طور پر قانونی کاروائی کی جائے۔