پیرس (فرانس) (پ ر) پاکستان پیپلز پارٹی فرانس کے سینئر رہنما اور نائب صدر منیر احمد ملک نے اپنے ایک بیان میں لاہور داتا دربار کے مزار پر ہونے والے دھماکوں کی شدید مذمت کی ہے۔ انہوں نے کہا کہ خودکش دھماکے کرنے والے انسان نہیں بلکہ وحشی درندے ہیں۔ انہوں نے کہا پنجاب حکومت صوبے میں امن وامان قائم رکھنے میں ناکام ہو چکی ہے۔ دہشت گردی کے خلاف ڈھیلی ڈھالی پالیسی کے بجائے سخت رویہ اختیار کرے۔ مذمت کرنے والوں میں ندیم ممتاز مہوٹہ، شاہد لنگڑیال، قاری فاروق احمد فاروقی، محمد اشرف گوندل، صغیر اصغر، صوفی عابد، لطیف الرحمان اعوان، شیخ فیاض احمد، رانا محمود اور پیپلز پارٹی کے دیگر رہنما اور کارکن شامل ہیں۔
پنجاب حکومت نے پیر کو چھٹی کا اعلان کر دیا
Mar 28, 2024 | 17:38