مکرمی! پاکستان کے تمام شہروں میں ٹرانسپورٹ خصوصاً اربن ٹرانسپورٹ کی بہت ہی بدتر حالت ہے۔ راولپنڈی اسلام آباد کے درمیان سفر کرنے والے مسافر خصوصاً خواتین بہت پریشانی کے عالم میں سفر کرتے ہیں۔ کبھی کرائے پر جھگڑا ہوتا ہے کہیں ویگن روٹ پورا نہیں کرتی۔ مسافر جانوروں کی طرح ویگن میں ٹھونسے جاتے ہیں۔ راولپنڈی صدر سے صبح کے وقت اسلام آباد کی سواری نہیں بٹھائی جاتی۔ شام کو اسلام آباد کی سواری بٹھاتے ہیں تو مری روڈ کی سواری نہیں بٹھاتے۔ غرض ویگنوں کا سفر ایک عذاب سے کم نہیں۔میاں شہباز شریف نے لاہور میں چینی سی این جی بسوں کا افتتاح کر دیا ہے خدارا لاہور میں یہ مسئلہ حل ہو جائے لیکن یہ سارے پنجاب کا مسئلہ ہے۔ (محمد انور … راولپنڈی)
شہباز شریف اب اپنی ساکھ کیسے بچائیں گے
Apr 18, 2024