جناب صدر ! سزائے موت کو عمر قید میں تبدیل کرانے کا وعدہ پورا کریں

02 جولائی 2009
مکرمی ! ہم آپ کے روزنامہ کی وساطت سے صدر پاکستان جناب آصف علی زرداری کی توجہ اس انتہائی اہم مسئلہ کی طرف دلانا چاہتے ہیں کہ ان کی حکومت نے ملک میں سزائے موت کو ختم کر کے اسے عمر قید میں تبدیل کرنے کا اعلان کیا تھا لیکن ایک سال گزرنے کے باوجود اس پر عملدرآمد نہیں کیا گیا۔ اس اعلان کے بعد ہم جیسے قیدیوں نے بھی اپنے کیسوں کی پیروی چھوڑ دی تھی جس کی وجہ سے بہت سے قیدیوں کی اپیلیں بھی مسترد ہو چکی ہیں۔ ہماری صدرِ مملکت سے درخواست ہے کہ وہ اپنے اعلان پر جلد از جلد علمدرآمد کروائیں تاکہ ہمیں اور ہمارے گھر والوں کو حوصلہ مل سکے۔ (محمد لطیف‘ حافظ اشفاق‘ یٰسین و دیگر اسیران سزائے موت ڈسٹرکٹ جیل قصور)