صوبوں کو امریکی ایجنڈے کے تحت ڈیمز اور نہروں پر لڑایا جا رہا ہے: عطا مانیکا

02 جولائی 2009 (14:37)
لاہور (خبر نگار خصوصی) یونیفکیشن بلاک کے رہنما سابق صوبائی و زیر میاں عطاءمانیکا نے کہا کہ ملکی مسائل پر لگنے والی آگ اور اس کے ملبہ سے بچنے کی فکر خود مسلم لیگ ن کو کرنی چاہئے حالات قابو میں نہیں آرہے زرعی معیشت کی مضبوطی کے دعوے اور گندم سمیت خوراک فراہم کرنے والے کاشتکار اور زمیندار کا ٹریکٹر بند کرنے\\\' ٹیوب ویل بند کرنے کے لئے آج ڈیزل کی قیمتوں میں آگ لگا دی گئی ہے اور سپریم کورٹ سے بچنے کیلئے کاربن ٹیکس کو قانونی حیثیت دے دی گئی ا ور سی این جی کی کھپت کے ذریعہ اپنے مال پانی کا بندوبست کر لیا گیا لیکن ایسے سلسلے نہیں چلتے۔ نوائے وقت سے بات چیت کرتے ہوئے انہوں نے مزید کہا کہ صوبوں کی تقسیم کو ہوا دے کر اب سوئچ آف کرنا ظاہر کرتا ہے کہ پیچھے کون تھا لگتا یہی ہے کہ امریکی ایجنڈا کو آگے بڑھا کر یہاں انتشار پیدا کرنا مقصود ہے اور صوبوں کو ڈیمز اور نہروں پر لڑایا جا رہا ہے۔ انہوں نے کہا کہ حکومتوں کو چاہئے کہ نان ایشوز کو ایشوز بنانے کی بجائے مسائل کے حل پر توجہ دیں۔ ورنہ حالات ان کے کنٹرول میں نہیں رہیں گے۔