ریلوے نے کرایوں میں سے فیصد تک اضافے کا اصولی فیصلہ کر لیا

02 جولائی 2009 (14:37)
لاہور (سٹاف رپورٹر) پاکستان ریلوے نے ڈیزل کی قیمتوں میں 6-94 روپے فی لٹر اضافے کے پیش نظر ریل کرایوں میں 5 سے 20فیصد تک اضافے کا اصولی فیصلہ کر لیا ہے جس کی اعلان اگلے ایک دو روز میںکر دیا جائیگا۔ اس سلسلے میں جی ایم ریلوے سعید اختر نئے کرایوں کی سفارشات تیار کر کے اسلام آباد چلے گئے ہیں۔ تفصیلات کے مطابق پاکستان ریلوے نے فریٹ کے کرایوں میں 10سے20فیصد اور اکانومی تا اے سی کلاس کے کرایوں میں 5سے10فیصد اضافہ کی سفارش کی ہے۔ یاد رہے کہ پاکستان ریلوے نے آخری مرتبہ 28جولائی2008میں اے سی کلاس کے کرایوں میں 15فیصد، پارسل کرایو ں میں 10فیصد اور باقی تمام کلاسز کے کرایوں میں8فیصد اضافہ کیا تھا جبکہ پھر گزشتہ رمضان میں 21اگست کو 15روز کے لئے ریل کرایوں میں 20فیصد کمی کر دی تھی۔ ریلوے ذرائع کا کہنا ہے کہ ریلوے کو تنخواہوں، پنشن\\\' مینٹی نینس اور روزمرہ کے اخراجات کو مد نظر رکھ کر کرایوں میں اضافہ کرنا پڑتا ہے۔