پٹرول کی قیمتوں میں اضافے کیخلاف اقبال ظفر جھگڑا نے سپریم کورٹ میں پٹیشن دائر کر دی

02 جولائی 2009 (11:06)
اسلام آباد (مانیٹرنگ نیوز) پٹرول کی قیمتوں میں اضافے کے خلاف سپریم کورٹ میں اقبال ظفر جھگڑا نے پٹیشن دائر کر دی ۔ مسلم لیگ (ن) کے رہنما نے پٹیشن میں سپریم کورٹ سے اپیل کی ہے کہ پٹرول کی نئی قیمتوں پر عملدرآمد روکنے کا حکم امتناعی جاری کیا جائے۔