زیادہ بچے پیدا کرنے پر ٹیکس خلاف شریعت ہے،جامعہ بنوریہ

02 جولائی 2009
کراچی (آن لائن) ممتاز عالم دین اورجامعہ بنوریہ عالمیہ کے رئیس شیخ الحدیث مفتی محمد نعیم نے کہا ہے کہ زیادہ بچے پیدا کرنے پر ٹیکس لگانے کی تجویز شریعت کے خلاف ہے ،دہشت گردی اور بدامنی کا تعلق کثرت آبادی سے نہیں بلکہ مسائل کے حل نہ ہونے اور وسائل کے غیر منصفانہ تقسیم کی وجہ سے ہے۔وزراء اپنی خفت مٹانے کے لئے کچھ بھی کہہ دیتے ہیں ،عورت کی زندگی کو خطرہ ہو تو امتناع حمل کی تدابیر اختیا ر کی جاسکتی ہے ، نام نہاد عوامی نمائندے قرآن وسنت کے خلاف قانون سازی سے باز رہیں،ایسے کسی بھی قانون لانے کی بھر پور مزاحمت کی جائیگی۔