عالمی بنک نے سندھ میں پانی کے وسائل بہتر بنانے کیلئے 5 کروڑ ڈالر قرض منظور کر لیا

02 جولائی 2009
اسلام آباد (اے پی پی + نمائندہ خصوصی + ریڈیو نیوز) عالمی بنک نے سندھ میں پانی کے وسائل کو بہتر بنانے اور زرعی پیداوار میں اضافہ کے لئے 5 کروڑ ڈالر قرضہ فراہم کرنے کی منظوری دی ہے۔ قرضہ رعایتی شرح سود پر فراہم کیا جائے گا۔ اس اضافی مالی مدد کا مقصد سندھ میں کھیتوں تک پانی پہنچانے اور زرعی آبپاشی نظام کو بہتر اور بااعتماد بنانا ہے۔ اس فنڈ سے تین ہزار واٹر کورسز کو بہتر بنایا جائیگا سندھ کی ساڑھے تین کروڑ آبادی میں سے نصف دیہات میں رہتی ہے۔ نجی ٹی وی کے مطابق پاکستان 5 کروڑ ڈالر کا قرض 35 سال میں واپسی کرے گا‘ قرض سے سندھ میں 42 ہزار کھال بنائے جائینگے۔