تنخواہوں اور پنشن میں اضافہ‘ پنجاب کو وفاق سے باضابطہ نوٹیفکیشن موصول نہ ہو سکا

02 جولائی 2009
لاہور (کامرس رپورٹر) یکم جولائی کو نیا مالی سال شروع ہونے کے باوجود وفاقی حکومت کی جانب سے پنجاب کو سرکاری ملازمین کی تنخواہوں اور پنشنز کی پنشن میں اضافے کا نوٹیفکیشن باضابطہ طور پر موصول نہیں ہوا ہے۔ جس سے خدشہ پیدا ہو گیا ہے کہ جولائی سے ہونے والا اضافہ پنجاب میں سرکاری ملازمین کو اگست میں ملنے کے بجائے واجبات کی شکل میں ستمبر میں ملے گا۔ ایک اعلیٰ سرکاری عہدے دار نے رابطہ کرنے پر بتایا کہ اگر وفاقی حکومت جولائی کے پہلے ہفتے میں بھی سرکاری طور پر تنخواہوں اور پنشن میں اضافے کا نوٹیفکیشن ارسال کر دے تو پنجاب میں جولائی سے ہی ملازمین کی تنخواہوں اور پنشنرز کو پنشن میں اضافہ مل سکتا ہے۔ دریں اثناء پنجاب میں سرکاری ملازمین نے وفاقی حکومت سے مطالبہ کیا ہے کہ تنخواہوں اور پنشن میں اضافے کا نوٹیفکیشن سرکاری طور پر پنجاب حکومت کو ارسال کرے۔
تنخواہ/ نوٹیفکیشن