چیف جسٹس ہائیکورٹ نے 158 سول جج / جوڈیشل مجسٹریٹس کو سلیکشن گریڈ دیدیا

02 جولائی 2009
لاہور (وقائع نگار خصوصی) چیف جسٹس لاہور ہائیکورٹ مسٹر جسٹس خواجہ محمد شریف نے 158 سول جج کم جوڈیشل مجسٹریٹس کو گریڈ 18 ( سلیکشن گریڈ ) دے دیا ہے۔ 96ء سے 01ء کے عرصے سے جن جج صاحبان کو سلیکشن گریڈ دیا ہے ان میں سے 10 ریٹائرڈ اور 4 وفات پا چکے ہیں جبکہ حاضر سروس میں سے اکثریت ایڈیشنل ڈسٹرکٹ اینڈ سیشن جج کے عہدوں پر ترقی پا چکے ہیں۔ نوٹیفیکشن کے مطابق ایڈیشنل ڈسٹرکٹ اینڈ سیشن ججوں میں شبیر حسین بہاولپور کو اپریل96 سے‘ محمد افضال شاد (ریٹائرڈ)‘ محمد شریف جنجوعہ (ریٹائرڈ)‘ سید شجاعت علی ترمذی میانوالی‘ شوکت اقبال احمد ٹیکسلا‘ محمد بوٹا مظفر آباد‘ مرزا جواد عابد بیگ چشتیاں‘ نذیر احمد گوجانہ گوجرانوالہ‘ محمد ریاض چوپڑا پاکپتن‘ عبدالحمید (ریٹائرڈ)‘ حفیظ اللہ خان بوریوالہ‘ عبدالحق رحیم یار خان‘ محمد سلیم کمالیہ‘ رشید احمد ننکانہ صاحب‘ نذیر احمد لنگاہ رحیم یار خان‘ محمد رفیق (ریٹائرڈ)‘ محمد فاروق الطاف جڑانوالہ‘ عبدالماجد لاہور‘ محمد مظفر علی خان لاہور‘ محمد اقبال خان روجھان‘ عبدالنور ناصر چونیاں (ایکس پاکستان رخصت پر ہیں)‘ خواجہ محمد ظفر اقبال لاہور‘ محمود الحسن راجن پور‘ راجہ اخلاق حسین اٹک‘ میاں محمد جاوید اٹک‘ ریاض احمد خان ٹوبہ ٹیک سنگھ‘ مصطفی تنویر‘ ایڈیشنل رجسٹرار لاہور ہائیکورٹ ‘ راولپنڈی بنچ‘ ارشد اقبال (late)‘ عابد حسین احمد پور شرقی‘ محمد جاوید اقبال خان سینئر سول جج (ریٹائرڈ)‘ چودھری عبدالمجید ایڈیشنل ڈسٹرکٹ اینڈ سیشن جج ‘ او ایس ڈی لاہور ہائیکورٹ ‘ غفار جلیل ایڈیشنل ڈسٹرکٹ اینڈ سیشن جج ‘ ایڈیشنل ایم آئی ٹی ون‘ اہور ہائیکورٹ ‘ ظفر اللہ خان تارڑ ایڈیشنل ڈسٹرکٹ اینڈ سیشن جج کروڑ لعل عیسی‘ منصب علی ایڈیشنل ڈسٹرکٹ اینڈ سیشن جج لیاقت پور‘ رانا ظہور احمد ایڈیشنل ڈسٹرکٹ اینڈ سیشن جج رحیم یار خان‘ جہاندار خان بانتھ ایڈیشنل ڈسٹرکٹ اینڈ سیشن جج بہلوال‘ شاہد نصیر ایڈیشنل ڈسٹرکٹ اینڈ سیشن جج لاہور‘ چودھری جاوید اقبال ایڈیشنل ڈسٹرکٹ اینڈ سیشن جج کلور کوٹ‘ میاں مرید حسین ایڈیشنل ڈسٹرکٹ اینڈ سیشن جج لاہور‘ چودھری محمود احمد شاکر ایڈیشنل ڈسٹرکٹ اینڈ سیشن جج علی پور‘ ظفر حسین بھٹی ایڈیشنل ڈسٹرکٹ اینڈ سیشن جج شیخوپورہ‘ احمد خان ایڈیشنل ڈسٹرکٹ اینڈ سیشن جج حافظ آباد‘ صفدر سلیم شاہد ایڈیشنل ڈسٹرکٹ اینڈ سیشن جج ‘ ایڈیشنل رجسٹرار لاہور ہائیکورٹ ملتان بینچ‘ محمد سلیم خان ایڈیشنل ڈسٹرکٹ اینڈ سیشن جج جھنگ‘ محمد اعظم ایڈیشنل ڈسٹرکٹ اینڈ سیشن جج بہاولپور‘ شاہد حسین چودھری ایڈیشنل ڈسٹرکٹ اینڈ سیشن جج شیخوپورہ‘ محمد تنویر میر ایڈیشنل ڈسٹرکٹ اینڈ سیشن جج لاہور کو 97ء سے‘ چودھری جمیل احمد ایڈیشنل ڈسٹرکٹ اینڈ سیشن جج جام پور‘ بہادر علی خان ایڈیشنل ڈسٹرکٹ اینڈ سیشن جج ‘ ایڈیشنل رجسٹرار ( جوڈیشل ) لاہور ہائیکورٹ لاہور‘ سید پرویز علی شاہ ایڈیشنل ڈسٹرکٹ اینڈ سیشن جج حافظ آباد‘ منظور حسین ایڈیشنل ڈسٹرکٹ اینڈ سیشن جج پتوکی‘ محمد اعظم علی ایڈیشنل ڈسٹرکٹ اینڈ سیشن جج فیصل آباد‘ سید امام علی شاہ ایڈیشنل ڈسٹرکٹ اینڈ سیشن جج فیصل آباد‘ محمد عبدالناصر ایڈیشنل ڈسٹرکٹ اینڈ سیشن جج گوجرانوالہ‘ جمشید حسین ایڈیشنل ڈسٹرکٹ اینڈ سیشن جج (ریٹائرڈ)‘ صلاح الدین ایڈیشنل ڈسٹرکٹ اینڈ سیشن جج (ریٹائرڈ)‘ مہر محمد یوسف ایڈیشنل ڈسٹرکٹ اینڈ سیشن جج لاہور‘ محمد اکرم ایڈیشنل ڈسٹرکٹ اینڈ سیشن جج لاہو ر کو سال 98ء سے‘ جاوید محمد سندھو ایڈیشنل ڈسٹرکٹ اینڈ سیشن جج سرگودھا‘ شاہد محمود ایڈیشنل ڈسٹرکٹ اینڈ سیشن جج پتوکی‘ رائے نذیر احمد ایڈیشنل ڈسٹرکٹ اینڈ سیشن جج خانیوال‘ شاہد رفیق ایڈیشنل ڈسٹرکٹ اینڈ سیشن جج وہاڑی‘ امتیاز احمد ایڈیشنل ڈسٹرکٹ اینڈ سیشن جج جہلم‘ رانا عبدالقیوم ایڈیشنل ڈسٹرکٹ اینڈ سیشن جج لاہور‘ سردار محمد بابر ایڈیشنل ڈسٹرکٹ اینڈ سیشن جج (ریٹائرڈ)‘ شوکت محمود ایڈیشنل ڈسٹرکٹ اینڈ سیشن جج رحیم یار خان‘ سید ظفر عباس سبزواری ایڈیشنل ڈسٹرکٹ اینڈ سیشن جج بھکر‘ ثناء اللہ ملک ایڈیشنل ڈسٹرکٹ اینڈ سیشن جج گوجرانوالہ‘ صبح صادق خان ایڈیشنل ڈسٹرکٹ اینڈ سیشن جج ڈی جی خان‘ محمد سلیم اختر خان ایڈیشنل ڈسٹرکٹ اینڈ سیشن جج وہاڑی‘ فیاض محمد ایڈیشنل ڈسٹرکٹ اینڈ سیشن جج سیالکوٹ‘ عصمت اللہ خان نیازی ایڈیشنل ڈسٹرکٹ اینڈ سیشن جج بہلوال‘ ذوالفقار خان ناصر ایڈیشنل ڈسٹرکٹ اینڈ سیشن جج پھالیہ‘ محمد اسلم پرویز ایڈیشنل ڈسٹرکٹ اینڈ سیشن جج جلال پور پیروالہ‘ طارق محمد ملک ایڈیشنل ڈسٹرکٹ اینڈ سیشن جج (Late)‘ جاوید اختر ایڈیشنل ڈسٹرکٹ اینڈ سیشن جج ٹیکسلا‘ ثناء خان عتیق ایڈیشنل ڈسٹرکٹ اینڈ سیشن جج نارووال‘ جی ایم خان ایڈیشنل ڈسٹرکٹ اینڈ سیشن جج وہاڑی‘ محمد رفیق ایڈیشنل ڈسٹرکٹ اینڈ سیشن جج لاہور‘ ارشاد حسین سینئر سول جج ‘ خانیوال‘ محمد تاج مرزا سول جج (Late)‘ محمد اقبال خان ایڈیشنل ڈسٹرکٹ اینڈ سیشن جج لاہور‘ محمد شفیق بٹ ایڈیشنل ڈسٹرکٹ اینڈ سیشن جج لاہور‘ طارق مسعود بھٹی ایڈیشنل ڈسٹرکٹ اینڈ سیشن جج وہاڑی‘ ایڈیشنل ڈسٹر کٹ اینڈ سیشن جج میں سے محمد سلیم اوپل (ریٹائرڈ)‘ ملک محمد نواز جڑنوالہ‘ خاقان بابر لاہور‘ شفیق احمد چودھری گجر خان‘ محمد انور سیالکوٹ‘ شفیق الرحمن خان لاہور‘ غلام حسین ڈی جی خان‘ محمد یوسف اوجلہ کھاریاں‘ مظفر حیدر پاشا (ریٹائرڈ)‘ محمد اجمل حسین قصور‘ محمد نواز دیپالپور کو 99ء سے جبکہ دیگر کو 2000ء اور 2001ء سے یہ گریڈ دیا گیا ہے۔