جمہوری حکومت کا پہلا سال بیشتر معاشی اہداف حاصل کئے بغیر گزر گیا: رپورٹ

02 جولائی 2009
کراچی (جی این آئی) نئی منتخب جمہوری حکومت کا پہلا معاشی سال 2008-09ء اپنے بیشتر معاشی اہداف حاصل کئے بغیر ہی گزر گیا۔ نئے مالی سال کا آغاز حکومت کے لئے نئے معاشی چیلنجز کی نوید سنا رہا ہے۔ ایک رپورٹ کے مطابق بہتری کے آثار نظر تو ضرور آئے لیکن درحقیقت اس کا اثر کسی بھی طبقے پر نظر نہیں آیا۔ مجموعی طور پر مالی سال 2008-09ء پاکستان کی معیشت کے لئے کچھ اچھا ثابت نہیں ہوا۔ سٹیٹ بنک اپنی مختلف رپورٹس میں پہلے ہی محصولات کا ہدف حاصل نہ ہونے‘ اخراجات بڑھنے‘ بے روزگاری میں اضافے اور برآمدی اہداف حاصل نہ ہونے کے خدشات کا اظہار کرتا رہا۔