ایران سفارتکاروں کو ہراساں کرنے کا سلسلہ بند کرے: امریکی وزیر خارجہ

02 جولائی 2009
واشنگٹن (اے پی پی) امریکی وزیر خارجہ ہیلری کلنٹن نے ایران سے کہا ہے کہ وہ سفارتکاروں کو ہراساں کرنے کا سلسلہ بند کرے۔ واشنگٹن میں نیوز کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے ہیلری کلنٹن نے کہا کہ امریکہ نے ایران کی صورتحال پر گہری نظر رکھی ہوئی ہے۔