کابل (جی این آئی) طالبان نے وسطی افغانستان میں پانچ امریکی فوجیوں کو ہلاک‘6کو زخمی کر دیا۔ طالبان کے ترجمان ذبیح اللہ مجاہد نے کہا کہ وسطی افغانستان کے صوبہ میدان وردک میں طالبان نے بارودی سرنگ کے دھماکے سے پانچ امریکی فوجیوں کو ہلاک کر دیا ہے۔ جنوبی افغانستان میں مختلف واقعات میں طالبان کمانڈر سمیت چار طالبان شہید جبکہ مغربی افغانستان میں عالمی ادارہ خوراک کے قافلے پر طالبان کے حملے میں ایک پولیس اہلکار ہلاک اور تین زخمی ہو گئے۔ دریں اثناء دریائے کابل عبور کرتے ہوئے 3 شہری ڈوب گئے جبکہ‘ 18 لاپتہ ہو گئے۔
پنجاب حکومت نے پیر کو چھٹی کا اعلان کر دیا
Mar 28, 2024 | 17:38