لاہور (خصوصی رپورٹر) امیر جماعت اسلامی پنجاب ڈاکٹر سید وسیم اختر نے کہا ہے کہ سربجیت سنگھ ایک بھارتی جاسوس ہے آج بھارت اور انسانی حقوق کی تنظیمیں سربجیت سنگھ پر یہ مؤقف کہ وہ اپنی سزا پوری کر چکا ہے اور اسے رہا کر دیا جائے سراسر زیادتی ہے۔ انہوں نے کہا کہ سربجیت سنگھ کی رہائی سے شہید ہونیوالے 14 افراد اور ان کے خاندانوں کی تذلیل ہو گی۔ امیر جماعت اسلامی پنجاب نے پٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں اضافے کو ظالمانہ اور عوام دشمن فیصلہ قرار دیا انہوں نے کہا کہ تیل کی قیمتوں میں اضافہ عوام پر ڈرون اور خود کش حملے سے کم نہیں موجودہ حکمرانوں نے کمر توڑ مہنگائی کرکے غریب عوام کو زندہ درگور کر دیا ہے۔ ڈاکٹر سید وسیم اختر نے مطالبہ کیا کہ چیف جسٹس سپریم کورٹ افتخار محمد چودھری بجلی کی سبسڈی ختم کرنے اور پٹرولیم کی مصنوعات میں اضافے کے فیصلے کا ازد خود نوٹس لیں۔
بول کہ لب آزاد ہیں تیرے … یاد نہیں دلائوں گا
Mar 18, 2024