5 سال اپوزیشن میں رہنے اور بات کرنے کا حوصلہ رکھتے ہیں: چودھری ظہیر الدین

02 جولائی 2009
لاہور (خبر نگار) قائد حزب اختلاف چودھری ظہیر الدین نے کہا ہے کہ اداروں کے فیصلے اداروں میں ہی ہونے چاہئیں۔ 5 سال اپوزیشن میں رہنے اور بات کر نے کا حوصلہ رکھتے ہیں۔ چاہتے ہیں کہ یہ ایوان 5 سال چلتا رہے۔ پنجاب اسمبلی کے باہر میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ 29 جون کو ایک ناخوشگوار واقعہ ہوا تھا۔ اداروں میں پیدا ہونے والی ایسی صورتحال پر اداروں کے اندر فیصلے کرنا بہتر ہوتا ہے۔

مری بکل دے وچ چور ....

فاضل چیف جسٹس کے گذشتہ روز کے ریمارکس معنی خیز ہیں۔ کیا توہین عدالت کا مرتکب ...