وسائل سے زیادہ اخراجات ہمارے مسائل کی بڑی وجہ ہے: ہمدرد شوریٰ

02 جولائی 2009
لاہور (وقائع نگار) وسائل سے زیادہ اخراجات مسائل کا سبب ہیں قوم کو دیانتداری سادگی کفایت شعاری محنت پر لگانے کیلئے حکمرانوں کو اپنی روش بدلنا ہوگی کرپشن چھپانے کیلئے کالا باغ ڈیم کو ایک طرف رکھ دیا گیا ہے ایک طرف تو کروڑوں لوگ پینے کے صاف پانی سے محروم ہیں تو دوسری طرف اسے بے دردی سے ضائع کیا جا رہا ہے۔ ان خیالات کا اظہار گزشتہ روز شوریٰ ہمدرد کے اجلاس میں ’’اصراف ہمار اجتماعی مزاج۔ اجتناب ہمارا قومی فریضہ‘‘ کے موضوع پر مقررین نے خطاب کرتے ہوئے کیا۔ مقررین میں بشریٰ رحمن‘ ڈاکٹر ایم اے صوفی‘ ثمر جمیل خان‘ رانا امیر احمد خان‘ شائستہ ایس حسن‘ سلطان علی برق‘ ڈاکٹر طلحہ بن‘ نواز ملک اور دیگر شامل تھے۔