لاہور (خبرنگار) چیف سیکرٹری نے اعلیٰ افسران کی سکیورٹی کے نام پر ریس کورس پارک کو تباہ کر دیا ہے‘ شہریوں نے احتجاج کرتے ہوئے نوائے وقت کو بتایا ریس کورس کے گیٹ نمبر تھری پارکنگ کو سروسز ہسپتال کے سامنے گیٹ نمبر ایک پر منتقل کر دیا ہے‘ گیٹ نمبر ایک کے خوبصورت لان کا بیڑہ غرق کر دیا ہے‘ ایک شہری غلام عباس اور اندرون شہر سے واک کیلئے آنیوالی خاتون مسز صبحیہ نے بتایا چیف سیکرٹری اپنے تحفظ کیلئے پارک تباہ کر رہے ہیں‘ شاد مان کی خاتون عظمیٰ طارق نے بتایا ایم پی اے محسن لطیف کا گھر نہ صرف پارک کے سامنے ہے بلکہ وہ وزیراعلیٰ ٹاسک فورس برائے ہارٹیکلچر کے چیئرمین بھی ہیں انکے دفتر کے سامنے پارک کی بربادی ہو رہی ہے مگر نجانے وہ کیوں خاموش ہیں‘ شہریوں نے چیف جسٹس لاہور ہائیکورٹ سے سویوموٹو ایکشن کی اپیل کی ہے۔
میرے ذہن میں سمائے خوف کو تسلّی بخش جواب کی ضرورت
Apr 17, 2024