پاکستان اور سری لنکا کرکٹ الیون کے درمیان سہ روزہ میچ ڈرا

02 جولائی 2009
کولمبو (نیٹ نیوز) پاکستان اور سری لنکا کرکٹ الیون کے درمیان سہ روزہ پریکٹس میچ بغیر کسی نتیجے کے ختم ہو گیا۔ پاکستان ٹیم کے کپتان نے گذشتہ روز کے سکور میں 99 رنز کے اضافے کے بعد 8 وکٹوں پر 400 رنز بنا کر اننگز ڈیکلیئر کرنے کا اعلان کر دیا۔ پاکستان کے 8 کھلاڑی آؤٹ ہوئے تھے۔ پاکستان کی طرف سے نمایاں سکور کرنے والے فواد عالم رہے جنہوں نے 83 رنز کی ناقابل شکست اننگز کھلی۔ عبدالرؤف نے 39رنز بنائے اور آؤٹ نہیں ہوئے۔ سری لنکا کے پشیاکمارا نے 3 کھلاڑی آؤٹ کئے۔ سری لنکا نے اپنی دوسری اننگز میں 2 وکٹوں کے نقصان پر 137 رنز بنائے تھے کہ میچ بارش کے باعث روک دیا گیا۔ سری لنکا کے تھارنگا 44 پارانا وتانا 48 اور جے کے سلوا نے 34 رنز بنائے۔ پاکستان کی طرف سے سعید اجمل اور دانش کنیریا نے ایک ایک وکٹ حاصل کی۔ کھیل بارش کے بعد دوبارہ شروع ہوا تو سری لنکا کرکٹ الیون نے دوسری اننگز 137رنز پر ڈیکلئر کر تے ہوئے پاکستان ٹیم کو کھیلنے کی دعوت دی۔ پاکستان نے اپنی دوسری اننگز میں4 وکٹوں کے نقصان پر 54رنز بنائے تھے کہ امپائروں نے میچ برابری پر ختم کرنے کا اعلان کر دیا۔