ومبلڈن ٹینس: راجر فیڈرر‘ اینڈی مرے کی سیمی فائنل تک رسائی

02 جولائی 2009
لندن (اے ایف پی) ومبلڈن ٹینس ٹورنامنٹ میں سوئیزر لینڈ کے راجر فیڈرر برطانیہ کے اینڈی مرلے نے سیمی فائنل میں کوالیفائی کر لیا۔ راجر نے گذشتہ روز کروشیا کے آئپی کارلووک کو 6-3, 7-5, 7-6, (7/3) سے برطانیہ کے اینڈی مرے ‘ سپین کے کارلوس کو 7-5, 6-3, 6-2 سے ہرا دیا جبکہ سربیا کے نووک ڈجکووچ جرمنی کے ٹامی ہاس سے ہار کر ٹورنامنٹ سے باہر ہوگئے۔ ویمنز ڈبلز کے کوارٹر فائنل میں ولیمز سسٹرز نے کامیابی حاصل کی جبکہ مینز ڈبل کے کوارٹر فائنل میں امریکہ کے جمیز بلیک اور مارڈی کش سیمی فائنل میں پہنچ گئے۔