ٹیم کی قیادت کے بارے میں کبھی نہیں سوچا : شاہد آفریدی

02 جولائی 2009
لاہور (سپورٹس رپورٹر) ٹونٹی 20 ورلڈ کپ کے ہیرو شاہد خان آفریدی کا کہنا ہے کہ سری لنکا کیخلاف جیت کیلئے تمام کھلاڑیوں کو سخت محنت کرنا ہو گی۔ آفریدی نے میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے بتایا کہ میں نے کبھی ٹیم کی قیادت کے بارے میں نہیں سوچا ۔ یونس خان کپتانی چھوڑنے باتیں کر رہے ہیں انہیں ابھی اس بارے نہیں سوچنا چاہیے۔ آل راونڈ نے بتایا کے میں ایک روزہ اور ٹونٹی 20 کا بہترین کھلاڑی ہوں۔ انہوں نے کہا بڑی خوشی ہوتی چار سال تک ٹی ٹونٹی کی ٹرافی پاکستان کے پاس رہتی لیکن ایسا نہیں ہو سکا ہے کیونکہ اس کا اگلا ایونٹ نو ماہ بعد ہی ہو رہا ہے۔ شاہد آفریدی نے بتایا کہ سوات متاثرین کی امداد کیلئے جلد دبئی کا دورہ کر رہا ہوں جہاں اپنے دوستوں کے ساتھ ملکر فنڈز اکٹھے کرونگا۔