قومی کبڈی ٹیم 5 ٹیسٹ میچوں کی سیریز کھیلنے 4 جولائی کو ایران روانہ ہو گی

02 جولائی 2009
اسلام آباد (سپورٹس رپورٹر) پاکستان کی قومی کبڈی ٹیم پانچ ٹیسٹ میچوں کی سیریز کھیلنے کیلئے 4 جولائی کو لاہور سے ایران روانہ ہو گی۔ 5 سے 15 جولائی تک ہونیوالے اس دورے کے دوران قومی ٹیم مشہد‘ تہران‘ اھواز‘ شیراز اور اصفہان میں ایران کی قومی کبڈی ٹیم کے ساتھ ٹیسٹ میچز کھیلے گی۔ پاکستان کبڈی فیڈریشن کے سیکرٹری جنرل محمد سرور جو ایشین کبڈی فیڈریشن کے بھی سیکرٹری ہیں قومی ٹیم کے ہمراہ بطور منیجر ایران جائیں گے جبکہ ان کے ہمراہ حاجی محمد شریف اور بادشاہ گل کوچز جبکہ ناصرعلی بطور کپتان ہونگے۔