قصور: ساتویں ڈیجیٹل زراعت شماری کے فیلڈ آپریشن کا افتتاح

Jan 02, 2025

قصور (نمائندہ نوائے وقت) ڈپٹی کمشنر قصور کیپٹن (ر) اورنگزیب حیدر خان نے ساتویں ڈیجیٹل زراعت شماری کے فیلڈ آپریشن کا افتتاح کر دیا‘ انہوں نے منیر شہید کالونی قصور میں گھر کو 001 زش نمبر لگایا۔ ڈیجیٹل زراعت شماری 10فروری 2025 تک  جاری رہے گی۔ اس موقع پر اسسٹنٹ کمشنر قصور عطیہ عنایت مدنی، ڈسٹرکٹ کوارڈی نیٹر شماریات قصور محمد رضوان، سپروائزرز اور شمار کندگان بھی موجود تھے۔ ڈپٹی کمشنر کا کہنا تھا کہ ساتویں ڈیجیٹل زراعت شماری میں فصلوں،مال مویشی،زرعی مشینری اور زمینوں کا سروے کیا جائے گاتاکہ بہتر منصوبہ بندی کے ذریعے زراعت کے شعبے میں وسعت و جدت لائی جائے سکے اور پاکستان کو زرعی طور پر خود کفیل بنایا جاسکے۔ زراعت شماری کے ذریعے زرعی پیداوار، وسائل اور درپیش چیلنجز کے بارے میں اعداد و شمار اکٹھے کیے جائیں گے جو کہ پالیسی سازی اور فیصلوں میں معاون ثابت ہوں گے۔ ملکی تاریخ میں یہ ڈیجیٹل زراعت شماری اپنی نوعیت کی پہلی زراعت شماری ہو گی جس میں بڑے زمیندار‘ بڑے مال مویشی رکھنے والے بھی شمار ہو ں گے۔

مزیدخبریں