پولیس کے ڈانس پارٹیوں پر چھاپے ‘56مرد ‘خواتین گرفتار

Jan 02, 2025

لاہور(نامہ نگار)گلبرگ پولیس نے ہوٹل میں جاری ڈانس پارٹی پر چھاپہ مار کر معظم،نوید،علی رضا،زورش، حمادالدین، عمر،کرن، سحرش، شان، طیب،عروج، نسیم، ساجد،اسماء ،فیصل، شیلا سمیت 30افراد کو گرفتار کرکے اسلحہ، شراب اور دیگر غیر قانونی اشیاء برآمد کر کے مقدمہ درج کر لیا ہے۔پولیس کا کہنا ہے کہ ملزمان شراب نوشی اور حرام کاری میں مصروف تھے۔ برکی پولیس نے فارم ہاؤس میں جاری ڈانس پارٹی پر چھاپہ مارکر 8 لڑکیوں آمنہ، کرن،ردہ،مہرین، سونیا، ثانیہ سمیت 26 ملزمان کو گرفتار کرکے شراب،بئیر کین،حقہ، شیشہ فلیور ڈبہ، ساؤنڈ لائیٹ مکسر،لیپ ٹاپ، ساؤنڈ سسٹم برآمدکر کے مقدمہ درج کر لیا ہے۔پولیس کا کہناہے کہ فارم ہاؤس میں لڑکے،لڑکیاں اکٹھے فحش گانوں پر ڈانس اور شیشہ پارٹی میں مصروف تھے۔ انہوں نے پولیس پارٹی کو دیکھ سخت مزاحمت اور کار سرکار میں مداخلت کی۔

مزیدخبریں