مری (نامہ نگار خصوصی) بھارہ کہو کے اور ہیڈ بریج اور بائی پاس کی تعمیر کے دوران مری اسلام آباد رو ڈ پر سترہ میل سے بھاررہ کہو تک ٹریفک کی سست روی اپنی انتہاء کو پہنچ چکی ہے۔اس طرح اسلام آباد سے مری تک جو فاصلہ ایک گھنٹے میں طے کیا جاتا تھا وہ فاصلہ اپ پانچ گھنٹوں سے زائد پر محیط ہو گیا ہے جس سے نہ صرف ہنگامی حالات میںسفر کرنے والے مریضوں اور مسافروں کیلئے انتہائی تکلیف دہ ثابت ہو رہا ہے بلکہ اس سے مری کی معیشت پر انتہائی منفی اثرات مرتب ہونے کی وجہ سے ہنگامی حالات میں مریضوں کے لوحقین اور مری کے کاروباری حلقے شدید عدم تحفظ کا شکار ہیں ۔ ان حلقوں نے اب بھی مثبت حکمت عملی اختیار کرنے اور خصوصی طور پر وزیر عظم کے احکامات کی روشنی میں بر وقت منصوبے کی تکمیل کا مطالبہ کیا ہے تا کہ اس اہم ترین سڑک کو جس سے آزاد کشمیر ،ایبٹ آباد اور مری سمیت دیگر علاقے منسلک ہیں انہیں جلد ریلیف مل سکے ۔
سترہ میل سے بھاررہ کہو تک ٹریفک کی سست روی انتہاء کو پہنچ چکی
Jan 02, 2023