علی ظفر اور آئمہ بیگ کی نئی میوزک وڈیو ریلیز ہوگئی
معروف گلوکار علی ظفر اور آئمہ بیگ کی نئی میوزک ویڈیو وے مائیا ریلیز ہوگئی۔مقامی ذرائع ابلاغ کے مطابق گلوکار علی ظفر نے انسٹاگرام پر جاری پوسٹ میں اپنا گانے کی وڈیو شیئر کرتے ہوئے کہا یہ میری طرف سے تمام محبت کرنے والوں کو خراض تحسین ہے جو تمام مشکلات کے باوجود ایک دوسرے کو پالیتے ہیں۔اس وڈیو کی ہدایات عدنان قاضی نے دی ہیں جبکہ اس کی شاعری حسن بادشاہ نے ترتیب دی ہے۔وے ماہیا کا آغاز علی ظفر کی آواز سے کیا گیا جس میں وہ برف پوش پہاڑوں میں اداس بیٹھے دکھائی دیتے ہیں اور کہہ رہے ہیں کہ دل عشق کے درباروں میں، لوٹ جاتے ہیں عاشق برف کے انگاروں میں، سنا ہے ڈھونڈنے سے خدا بھی مل جاتا ہے، شاید ہم بھی مل جائیں اک دن تمہیں ٹوٹے ہوئے ستاروں میں۔